مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 93
مکتوبات احمد ۹۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۱ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے گھر کے آدمیوں کو شفاء گلی عنایت فرماوے ۔ بہت تر د د و تفکر پیدا ہوا ۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لا مولوی غلام علی صاحب کی نسبت بھی دل غم اور تردد سے بھرا ہوا ہے۔ سب کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ میں نے سنا ہے کہ انگلستان میں ایک انگریز ڈاکٹر نے مسلولوں کے لئے اشتہار دیا ہے اور کوئی نسخہ جو اس مرض کیلئے مفید ہو تجربہ میں آ گیا ہے۔ معلوم نہیں کہ یہ خبر کہاں تک صحیح ہے۔ مولوی محمد حسین صاحب نے پختہ ارادہ مخالفانہ تحریر کا کر لیا ہے اور اس عاجز کے ضال ہونے کی نسبت زبانی طور پر اشاعت کر رہے ہیں ۔ مرزا خدا بخش صاحب جو محمد علی خان صاحب کے ساتھ آئے ہیں ، ذکر کرتے ہیں کہ میں نے بھی ان کی زبانی ضال کا لفظ سنا ہے۔ کل بمشورہ مرزا خدا بخش و محمد علی خان صاحب ان کی طرف خط لکھا گیا ہے کہ پہلے ملاقات کر کے اپنے شکوک پیش کرو۔ معلوم نہیں کیا جواب لکھیں ۔ میں نے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ اگر آپ نہ آ سکیں تو میں خود آ سکتا ہوں ۔ مگر ان کے اس فقرہ سے سب کو تعجب آیا کہ میں عقلی طور پر مسیح کا آسمان سے اُترنا ثابت کر دوں گا ۔ غرض ان کی طبیعت عجیب جوش میں ہے اور ایک قسم کا ابتلاء ہے جو انہیں پیش آ گیا ہے۔ غزنوی صاحبوں کا جوش اس قدر ہے کہ نا گفتہ بہ ۔ ایک صاحب محی الدین نام لکھو کے میں ہیں ، انہوں نے اس بارے میں اپنے الہامات لکھے ہیں اور إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أمنيته کا نمونہ دکھایا ہے ۔ در حقیقت ان الہامیوں نے اپنی پردہ دری کی ہے اور ان کی یعنی محی الدین اور عبدالحق کے الہامات کا یہی خلاصہ ہے کہ یہ شخص ضال ہے، جہنمی ہے اور میں نے سنا ہے کہ ان لوگوں نے کچھ دبی زبان سے کافر کہنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ ایک بڑے امر کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ ایک شخص محمد علی نام شاید گوجرانوالہ کا رہنے والا ہے ۔مولوی تو ال عمران: ۳۰ الحج: ۵۳