مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 657 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 657

مکتوبات احمد ۶۵۷ جلد اول اشتہار وجودیوں کے نام چھپیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ ایک پر چہ فضل الرحمن کے نام بھی روانہ کیا جائے گا۔ وجودی بُرا مانیں یا بھلا مانیں ہمارا منشاء ہے کہ ان کو چاہ ضلالت سے باہر نکالیں اور جس خدا کو ابھی انہوں نے شناخت نہیں کیا اس کی طرف رجوع دلاویں اِنَّ هَؤُلَاءِ مُتَبَّرُ مَّا هُمْ فِيْهِ وَبُطِلُّ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ قولہ: کیوں صاحب دیانند میں کیا مناسبت تھی جس کو آپ خرچ دے کر بلاتے تھے ۔ اقول: وائے بریں عقل و دانش ۔ کیا دیا نند کو کسی فیض حاصل کرنے کیلئے بلایا گیا تھا ؟ اس پر اتمام حجت منظور تھی ۔ مگر آپ کے پہلے طمع اور منافقانہ خطوں سے فیض پانے کی درخواست پائی جاتی تھی سو اس پر لکھا گیا تھا کہ تم میں مرض الحاد ارتداد لگا ہوا ہے ۔ فیض پانے کی تم میں مناسبت نہیں ہے لیکن اب ہم نے آپ کو دوسری صورت پر پاکر اور دیانند کا قائمقام سمجھ کر آپ کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ آپ آجاتے ہیں یا وجودیوں کی روباه بازی آپ پر غالب آ کر اس ارادہ سے آپ کو باز رکھتی ہے اور نیز یادر ہے کہ دیا نند اگر چہ کا فر تھا مگر آپ کے الحاد سے ایک گونہ اس کا کفر جز و فضیلت کی رکھتا تھا کیوں کہ وجودی نہیں تھا اور اپنی قوم کے وجودیوں کو نہایت نابکار اور پلید فرقہ خیال کرتا تھا اور کہتا تھا کہ اگر انسان پرمیشر ہے تو تعجب ہے کہ وہی پر میشر پاپ کرے اور سزا پاوے دیکھو ستیارتھ پرکاش ۔ قولہ: میں نے سنا ہے کہ دیانند گئے تھے اس نے بھی حیلہ کر دیا تھا اور کچھ نہ دکھایا تھا۔ جھوٹ کتاب میں لکھ دیا کہ دیا نند کو خرچ دینے کا وعدہ بھی کیا مگر وہ نہ آیا۔ اقول : لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الكَذِبِينَ ۔ اگر آپ ایسے ایسے افترا نہ کریں تو کیونکر ثابت ہو که وجودی در پرده دشمن خدا اور رسول ہیں ۔ کیوں صاحب اگر آپ اس دعوی میں جھوٹے نکلے تو آپ کو کیا سزا دینی چاہیے؟ میرے پاس دیانند کا دستخطی انکاری خط اب تک موجود ہے جو صندوق میں بحفاظت رکھا ہوا ہے اور قادیان کے آریوں سے بھی آپ حلفاً دریافت کر سکتے ہیں ۔ اگر چہ وہ آپ کی طرح دشمن دین ہیں مگر دشمن راستی کو کہاں تک چھپائے گا ۔ قادیان کے وجودی خدا و رسول کو علانیہ گالیاں دیتے ہیں اور قرآن شریف سے ٹھٹھا کرتے ہیں ۔ مگر آپ نے الاعراف: ۱۴۰