مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 651
مکتوبات احمد ۶۵۱ جلد اول اقول: یہ میرے لئے آپ بے چارہ رومی کا شعر آپ لائے ہیں ۔ سواس کا جواب شعر کے ساتھ ہی دیا جاتا ہے کیونکہ شعر کے جواب میں شعر ہی زیبا ہے اور وہ یہ ہے ۔ مه نور می فشاند و سگ بانگ می کند سگ را بپرس خشم تو بر ماهتاب چیست قولہ: ان وجودیوں کی ضلالت سے جو ملک پنجاب میں پائے جاتے ہیں ۔ اصحاب وحدت الوجود کو فرقہ ضالہ نہیں کہا جا سکتا ۔ اقول: جس حالت میں فرقہ ضالہ کہنے کا اصل موجب یہی ہے کہ تمام وجودی خواہ عام میں داخل ہوں یا خاص میں مخلوق کو عین خالق کا جانتے ہیں تو پھر وہ سب کے سب فرقہ کہلائے یا کچھ اور ہاں یہ سچ ہے کہ پنجاب کے وجودی اکثر تارک الصلوۃ والصوم، زانی ، فاسق ، فاجر بلکہ بعض کجرو، شارب الخمر وغیرہ ہیں ۔ قوله : اصحاب وحدۃ الوجود میں رومی اور محی الدین عربی اور شیخ عبدالقادر گیلا نی داخل ہیں ۔ - اقول: رومی کی عبارت سے صرف توحید شہودی معلوم ہوتی ہے اس کو جاہل وحدۃ وجودی سمجھتے ہیں محی الدین نے غلطی کھائی ایک بشر تھا بھول گیا اس کا بوجھ اس پر اور تمہارا تم پر ۔ اور سید گیلانی پر وجودیت کی تہمت ہے ان کا قول ہے کہ کل حقيقة ردتها الشريعة فهو زندقة فتوح الغيب كو آپ نے نہیں پڑھا یا اگر پڑھا ہے تو نہیں سمجھا ۔ فتوح الغیب تو وجودیوں کی جڑ کاٹتی ہے اس کو غور سے پڑھوتا معلوم ہو ۔ قولہ: کسی وحدۃ الوجود والے نے یہ نہیں کہا اور نہ یہ سمجھا کہ میں خدا ہوں ۔ اقول : اگر وجودی مذہب میں آپ کی معلومات کا یہ حال ہے تو پھر جھگڑا ہی کیوں شروع کیا ۔ آپ کو خبر نہیں کہ آپ کے مقتدا حضرت محی الدین صاحب فصوص میں فرماتے ہیں ۔بـــــــل هو عين لاغيـر هـا ـ اور اس بات کو کون نہیں جانتا کہ وجودی مخلوق کو عین خالق کا سمجھے ہوئے بیٹھے ہیں حقیقی طور پر نہ مجازی طور پر ۔ کیونکہ اگر اس جگہ کسی مجاز کو دخل ہو تو پھر وہ توحید شہودی ہوگی نہ وحدت وجودی ۔ قولہ: کیا تماشا ہے کہ لوگ اپنی ناقص العقلی اور خباثت باطنی سے بزرگانِ دین پر تہمت کرتے ہیں اور انا الحق اور ہمہ اوست کے معنی بگاڑ کر کچھ کا کچھ سمجھتے ہیں ۔