مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 612
مکتوبات احمد ۶۱۲ مکتوب نمبر ۵۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جلد اول از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته عنایت نامہ پہنچا۔ عاجز بدل و جان حضرت خداوند کریم سے آپ کے لئے دعا مانگتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں آپ کو خوش رکھے ۔ جس قدر انسان عالی ہمت اور صابر ہوتا ہے۔ اُسی قدر تکالیف سے آزمایا جاتا ہے ۔ بیگا نہ جس میں زہر کا تخم ہے، اس لائق ہرگز نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ اُس کو ایسے ابتلا میں ڈالے جس میں صادقوں کو ڈالتا ہے۔ سومبارک وہی ہیں جن کو خدا درجات عطا کرنے کیلئے دنیا کی تلخیوں کا کچھ مزہ چکھاتا ہے۔ دنیا کی حالت یکساں نہیں رہتی جس طرح دن گزر جاتا ہے۔ آخر رات بھی اسی طرح گزر جاتی ہے ۔ سو جو شخص خدا تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتا ہے وہ مصیبت کی رات کو ایسی کا ٹتا ہے جیسے کوئی سونے کی حالت میں رات کو کاٹتا ہے اگر پروردگار ایمان کو بچائے رکھے تو مصیبت کچھ چیز نہیں لیکن اگر مصیبت کچھ لمبی ہو اور مدد ایمانی منقطع ہو جائے تو نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ ۔ یہ عاجز تو حضرت خداوند کریم سے امید بھی رکھتا ہے کہ آپ کے ہموم و غموم بفضلہ تعالیٰ دور ہوں اور اجر حاصل اور غم زائل ہو ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَی - چند اشتہارات ارسال خدمت ہیں ۔ والسلام ۹ رجون ۱۸۸۵ء ۲۴ رشعبان ۱۳۰۲ھ