مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 598 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 598

مکتوبات احمد ۵۹۸ مکتوب نمبر ۴۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جلد اول مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ بعد سلام مسنون آں مخدوم کا خط بعد واپسی از امرتسر مجھ کو ملا ۔ آں مخدوم کچھ تفکر اور تردد نہ کریں اور یقین سمجھیں کہ وجود مخالفوں کا حکمت سے خالی نہیں ۔ بڑی برکات ہیں کہ جن کا ظاہر ہونا معاندوں کے عنادوں پر ہی موقوف ہے۔ اگر دنیاوی معاند اور حاسد اور موذی لوگ نہ ہوتے تو بہت سے اسرار اور برکات مخفی رہ جاتے ۔ کسی نبی کے برکات کامل طور پر ظاہر نہ ہوئے جب تک وہ کامل طور پر ستایا نہیں گیا ۔ اگر لوگ خدا کے بندوں کو کہ جو اُس کی طرف سے مامور ہو کر آتے ہیں یوں ہی اُن کی شکل ہی دیکھ کر قبول کر لیتے تو بہت عجائبات تھے کہ اُن کا ہرگز دنیا میں ظہور نہ ہوتا ۔ تاریخ ۲۶ فرواری ۱۸۸۴ ء مطابق ۷ ار ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ لے نقل مطابق اصل ۔ یہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے قمری تاریخ کے لحاظ سے یہ ۱۶ فروری بنتی ہے ۔