مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 597 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 597

مکتوبات احمد ۵۹۷ جلد اول لوگ خدا تعالیٰ سے بالکل بے غرض ہیں اور وسیع مشربی کے پردہ میں اپنے نفس امارہ کی خواہشوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں اگر اُن کی سرشت میں کچھ بو صدق کی ہے تو پہلے انسان بن کر ہی دکھلا دیں۔ پیچھے سے الوہیت کا دعویٰ کریں کیونکہ انسان بننے کے ہی ایسے لوازم ہیں جن کی ابھی تک بُو اُن میں نہیں آئی۔ نہ اُس کے حصول کی کچھ پرواہ رکھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اُمتِ محمدیہ کی آپ اصلاح کرے ۔ عجب خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور یہ عاجز بباعث اپنی علالت طبع کے اس مضمون کو تفصیل اور بسط سے نہیں لکھ سکا لیکن میں امید رکھتا ہوں کہ طالب حق کے لئے اسی قدر کافی ہے مگر جس شخص کا مقصد خدا نہیں اس کو کوئی دقیقہ معرفت اور کوئی نشان مفید نہیں ۔ وَمَا تُغْنِي الْآيَتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ کے اور یہ عاجز دو دن کے رفع انتظار کی غرض سے یہ خط لکھا گیا اور اب میں تو کلاً علی اللہ امرتسر کی طرف روانہ ہوتا ہوں ۔ والسلام ۱۳ فروری ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۴ ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۴۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم میر صاحب سلمہ ۔ بعد سلام مسنون - آل مخدوم کا خط آج امرتسر میں مجھ کو ملا ۔ پانچ جلد میں حصہ اول و دوئم و سوئم روانہ ہو چکی ہیں ۔ ایک خط دہلی کے علماء کی طرف سے اس خاکسار کو آیا تھا کہ مولوی محمد نے تکفیر کا فتویٰ بہ نسبت اس خاکسار کے طلب کیا ہے ۔ نہایت رفق اور ملائمت سے رہنا چاہئے ۔ آج حضرت خداوند کریم کی طرف سے الہام ہوا ۔ يَا عَبْدَ الرَّافِعِ إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى - إِنِّي مُعِرُّكَ لَا مَانِعَ لِمَا أُعْطِي شاید پرسوں مکرر الہام ہوا تھا ۔ يُيَحْيى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ - خُذْهَا وَلَا تَخَفْ سَنُعِيدُهَا سِيْرَتَهَا الأولى " یہ آخری فقرہ پہلے بھی الہام ہو چکا ہے ۔ ۱۵ فروری ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۶ ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ یونس : ۱۰۲ کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۹۷ لا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۹۶