مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 583
مکتوبات احمد ۵۸۳ جلد اول مگر بجز مرضی باری تعالیٰ کیونکر پورا ہو ۔ مولوی عبدالقادر صاحب موت کو بہت یا د رکھیں اور دلی اخلاص کے حصول میں کوشش کریں اور یہ عاجز بھی کوشش کرے گا ۔ والسلام مکتوب نمبر ۳۶ ۲۰ نومبر ۱۸۸۳ء مطابق ۱۹ محرم ۱۳۰۱ھ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا چونکہ اس ہفتہ میں بعض کلمات انگریزی وغیرہ الہام ہوئے ہیں اور اگر چہ بعض ان میں سے ایک ہندولڑ کے سے دریافت کئے ہیں مگر قابل اطمینان نہیں ۔ اور بعض منجانب اللہ بطور ترجمہ الہام ہوا تھا اور بعض کلمات شاید عبرانی ہیں ۔ ان سب کی تحقیق تنقیح ضرور ہے تا بعد تنقیح جیسا کہ مناسب ہو، اخیر جزو میں کہ اب تک چھپی نہیں درج کئے جائیں ۔ آپ جہاں تک ممکن ہو بہت جلد دریافت کر کے صاف خط میں جو پڑھا جاوے اطلاع ھا جاوے اطلاع بخشیں اور وہ کلمات یہ ہے ہیں ۔ پریشن، عمر ہر اطوس، با پلا طوس یعنی پڑطوس لفظ ہے یا پیلاطوس لفظ ہے۔ بباعث سرعت الہام دریافت نہیں ہوا اور عمر عربی لفظ ہے اس جگہ براطوس اور پریشن کے معنی دریافت کرنے ہیں کہ کیا ہیں اور کس زبان کے یہ لفظ ہیں۔ پھر دو لفظ اور ہیں ۔ ھو شعنا نعسال معلوم نہیں کس زبان کے ہیں اور انگریزی یہ ہیں۔ اول عربی فقرہ ہے يَا دَاوُدُ عَامِلُ بِالنَّاسِ رِفقًا وَ اِحْسَانًا کے یومسٹ ڈو سے وہاٹ آئی ٹولڈ یو کے تم کو وہ کرنا چاہئے جو میں نے فرمایا ہے یہ اُردو عبارت بھی الہامی ہے۔ پھر بعد اس کے ایک اور انگریزی الہام ہے اور ترجمہ اُس کا الہامی نہیں ۔ بلکہ اس ہندولڑ کے نے بتلایا ہے۔ فقرات کی تقدیم تاخیر کی صحت بھی معلوم نہیں ۔ اور بعض الہامات میں فقرات کا تقدم تا خر بھی ہو جاتا ہے اُس کو غور سے دیکھ لینا چاہئے اور وہ الہام یہ ہیں ۔ لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۸۰ ے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۸۲ سے مکتوب طبع اول میں سہواً یومسٹ ڈڈ چھپا ہے ۔ (مرتب) کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۸۲