مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 570 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 570

مکتوبات احمد ۵۷۰ جلد اول روحانی پیدائش کی ابتدا بھی خدا کی ہی طرف سے ہے ۔ يَهْدِى مَنْ يَّشَاءُ وَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاءُ ۔ جس کو وہ بُلاتا ہے وہ دوسرے کی بھی سن لیتا ہے مگر جس کو وہ نہیں بلاتا وہ کسی کی نہیں سنتا۔ جیسا کہ خود اُس نے فرمایا ہے ۔ مَنْ يَهْدِ اللهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مَرْشِدًا یعنی ہدایت وہی پاتا ہے جس کو خدا ہدایت دے اور جس کو خدا گمراہ رکھنا چاہتا ہے ۔ اس کو کوئی مرشد ہدایت نہیں دے سکتا ۔ چند انگریزی فقرات جو الہام ہوئے تھے وہ مطبع میں بھیج دیئے گئے ۔ اس جگہ کوئی انگریزی خوان نہیں ۔ ایک ہندولڑ کا قادیان کا لاہور پڑھتا ہے اُس نے دیکھے تھے جی مرز اغلام احمد *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* ا الكهف: ۱۸ اخبار الحکم نمبر ۳۰ جلد ۳ - ۹ جون ۱۸۹۹ء