مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 524
مکتوبات احمد ۵۲۴ جلد اول مکتوب نمبر 1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا آپ کا خط ثالث خط ثالث بھی پہنچا۔ آپ کی دلی تو جہات پر بہت ہی شکر گزار ہوں ۔ خدا آپ کو آپ کے دلی مطالب تک پہنچاوے ۔ آمین ۔ يَارَبَّ الْعَالَمِينَ ۔ غرباء سے چندہ لینا ایک مکروہ امر ہے ۔ جب خدا اس کا وقت لائے گا تو پردہ غیب سے کوئی شخص پیدا ہو جاوے گا ۔ جو دینی محبت اور دلی ارادت سے اس کام کو انجام دے۔ تجویز چندہ کو موقوف رکھیں ۔ اب بالفعل لود ہیا نہ میں اس عاجز کا آنا ملتوی رہنے دیں۔ آپ کے تشریف لے جانے کے بعد چند ہندوؤں کی طرف سے سوالات آئے ہیں اور ایک ہند و صوابی ضلع پشاور میں کچھ رڈ لکھ رہا ہے۔ پنڈت شیو نرائن بھی شاید عنقریب اپنا رسالہ بھیجے گا۔ سو اب چاروں طرف سے مخالف جنبش میں آ رہے ہیں۔ غفلت کرنا اچھا نہیں ۔ ابھی دل ٹھہر نے نہیں دیتا کہ میں اس ضروری اور واجب کام کو چھوڑ کر کسی اور طرف خیال کروں۔ الَّا مَا شَاءَ اللَّهُ رَبِّی ۔ اگر خدا نے چاہا تو آپ کا شہر کسی دوسرے وقت میں دیکھیں گے ۔ آپ ۔ کے تعلق محبت سے دل کو نہایت خوشی ہے ۔ خدا اس تعلق کو مستحکم کرے۔ انسان ایسا عاجز اور بیچارہ ہے کہ اُس کا کوئی کام طرح طرح کے پردوں اور حجابوں سے خالی نہیں اور اس کے کسی کام کی تکمیل بجز حضرت احدیت کے ممکن نہیں ۔ ایک بات واجب الاظہار ہے اور وہ یہ ہے کہ وقت ملاقات ایک گفتگو کی اثناء میں بنظر کشفی آپ کی حالت ایسی معلوم ہوئی کہ کچھ دل میں انقباض ہے اور نیز آپ کے بعض خیالات جو آپ بعض اشخاص کی نسبت رکھتے تھے ۔ حضرت احدیت کی نظر میں درست نہیں۔ تو اُس پر یہ الہام ہوا قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ ۔ سو الحمد للہ ! آپ جو ہر صافی رکھتے ہیں ۔ غبار ظلمت آثار کو آپ کے دل میں قیام نہیں۔ اس وقت یہ بیان کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ مگر بہت ہی سعی کی گئی کہ خدا وند کریم اُس کو دور کرے ۔ مگر تعجب نہیں کہ آئندہ بھی کوئی ایسا انقباض پیش آوے۔ جب انسان ایک نئے گھر میں داخل ہوتا ہے تو اس کے لئے ضرور ہے کہ اُس گھر کی وضع قطع البقرة: ۱۱۲