مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 508 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 508

مکتوبات احمد ۵۰۸ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي مکتوب نمبر ۲ مشفقی مکرمی حضرت میر عباس علی شاہ صاحب زَادَ عِنَايَتُه - السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ بعد ہذا دو قطعہ ہنڈ وی بتیس ۳۳ پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْراً - امور خمسہ کی بابت جو آپ نے حسب الارشاد منشی احمد جان صاحب تاکید لکھی ہے۔ مناسب ہے کہ آپ بعد سلام مسنون منشی صاحب مخدوم کی خدمت میں اس عاجز کی طرف سے عرض کر دیں کہ حتی الوسع آپ کے فرمودہ پر تعمیل ہوگی ۔ اور آپ کو خدا جزاء خیر بخشے ۔ یہ بھی گزارش کی جاتی ہے کہ حصہ سوم کتاب براہین احمد یہ میں جو دس وسوسوں کا بیان ہے وہ آریہ سماج والوں کے متعلق نہیں ۔ آریہ سماج آریہ سماج ایک اور فرقہ ہے جو وید کو خدا کا کلام جانتے ہیں اور دوسری کتابوں کو نَعُوذُ بِاللهِ انسانوں کا اختراع سمجھتے ہیں ۔ اس فرقہ کے رڈ کے لئے کتاب براہین احمدیہ میں دوسرا مقام ہے ۔ لیکن دس وساوس جو حصہ سوم میں لکھے گئے ہیں ۔ وہ بر ہمو سماج والوں کا رڈ ہے۔ یہ ایک اور فرقہ ہے جو کلکتہ اور ہندوستان کے اکثر مقامات میں پھیلا ہوا ہے اور لاہور میں بھی موجود ہے۔ یہ لوگ کتب الہامیہ کا انکار کرتے ہیں اگر چہ ہندو ہیں مگر وید کو نہیں مانتے ۔ نہ اُس کی تعلیم کو عمدہ سمجھتے ہیں ۔ یہ لوگ آریہ سماج والوں کی نسبت بہت ذی علم اور دانا ہوتے ہیں۔ اور کئی اصول اُن کے اسلام سے ملتے ہیں ۔ مثلاً یہ تناسخ کے قائل نہیں ۔ بُت پرستی کو بُرا سمجھتے ہیں ۔ خدا کو صاحب اولاد اور متولد ہونے سے پاک سمجھتے ہیں ۔ مگر کتب الہامیہ کے منکر ہیں اور الہام صرف ایسی باتوں کا نام رکھتے ہیں جن کو انسان خود اپنی عقل یا فکر کے ذریعہ سے پیدا کرے۔ یا معمولی طور پر اُس کے دل میں گزر جائیں اور انبیاء کی متابعت کو ضروری نہیں سمجھتے اور را صرف عقل کو کافی قرار دیتے ہیں ۔ الہام ربانی سے انکار کرنا اُن کا ایک مشہور اصول ہے جیسا رسالہ برادر ہند میں جو پنڈت شیو نارائن کی طرف سے شائع ہوتا تھا۔ چھپتا رہا ہے چونکہ ہندوستان میں اُن کی جماعت بہت پھیل گئی ہے اور اُن کے وساوس کا ضر رنو تعلیم یافتہ لوگوں کو بہت پہنچتا ہے اور پہنچ رہا