مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 496 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 496

مکتوبات احمد ۴۹۶ نیا دن اس کی ترقی کی شعاعیں لے کر آتا ہے ۔ وہ جو مخالفت کیلئے کھڑے ہوئے تھے ہے۔ وہ اور ان کے اسباب ختم ہو گئے اور کوئی ان کا نام لیوا موجود نہیں اور اگر کوئی باقی ہے وہ اپنے انجام سے اس صداقت پر مہر کریں گے ۔ قاضی صاحب اور ان کے اخبار قلقل کو کوئی نہیں جانتا۔ لیکن حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی اور جسمانی نسل تا دیر مبارک ہے اور دنیا کے ہر حصہ میں ، دن رات کے ہر لحظہ میں آپ پر سلام بھیجا جا رہا ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمُ - ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ جلد اول