مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 495 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 495

مکتوبات احمد ۴۹۵ جلد اول قاضی نذر حسین صاحب ایڈیٹر قلقل کے نام (تعارفی نوٹ ) ۔ قاضی نذرحسین صاحب نے بجنور سے ایک اخبار قلقل نام شائع کیا تھا۔ یہ ۱۹۰۶ء کا واقعہ ہے اس زمانہ میں علی العموم اخبار نویس ، الا ماشاء اللہ اپنے کاروبار کی گرم بازاری کے لئے سلسلہ عالیہ احمد یہ کے خلاف مضامین لکھنا بھی ضروری سمجھتے تھے اور بعض تو اسی مقصد کیلئے مخصوص اور وقف تھے ۔ یو۔ پی میں بجنور سے کئی اخبارات وقتاً فوقتاً نکلتے رہے لیکن آخر وہ اپنے اَجل مسمی پرختم ہو گئے ۔ قاضی صاحب نے بھی اپنے اخبار میں ایک مضمون لکھا جس میں سلسلہ کی سچائی پر حملہ کیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس نے اپنا پرچہ خاص طور پر روانہ کیا۔ اس لئے حضرت اقدس نے خود اس کا جواب لکھا اور شائع بھی کر دیا۔ اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ حضور نے اپنی صداقت کا ایک معیار دنیا کے سامنے پیش کیا کہ میں عیسی پرستی کے ستون کو توڑ دوں اور بجائے تثلیث کے توحید کو پھیلا دوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالت اور عظمت اور شان دنیا پر ظاہر کروں ۔ پس اگر مجھ سے کروڑ نشان بھی ظاہر ہوں اور یہ علت غائی ظہور میں نہ آئے تو میں جھوٹا ہوں ۔ پس دنیا مجھ سے کیوں دشمنی کرتی ہے۔ وہ میرے انجام کو کیوں نہیں دیکھتی ؟ آج دنیا دیکھتی ہے اور جانتی ہے کہ آپ نے جو دعویٰ کیا تھا وہ کس قوت اور وضاحت سے پورا ہوا ہے۔ سلسلہ عالیہ احمد یہ قادیان سے نکل کر پنجاب اور پنجاب سے نکل کر ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں پھیلا اور اب ہندوستان سے نکل کر روئے زمین میں پھیل گیا اور دنیا کی ہر قوم اور ہر ملک میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بلند ہو رہا ہے اور عیسائیت کی شکست کو خود عیسا دعیسائی قوم نے ا ہے۔ مقصد اپنے عمل اور اور اپنے قلم سے تسلیم کر لیا ہے ۔ جس۔ کیلئے خدا تعالیٰ نے آپ کو مبعور پ کو مبعوث فرمایا تھا وہ پوری قوت اور شان سے پورا ہوا اور ہر