مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 457 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 457

مکتوبات احمد ۴۵۷ جلد اول مکتوب نمبر ۲۰ خط بنام مولوی رشید احمد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا عرض خدمت ہے کہ صاحبزادہ سراج الحق نے آپ کا خط بجنسہ میرے پاس بھیج بحرف ملاحظہ کیا گیا ۔ آپ جو اس عاجز کو واسطے بحث کے سہار نپور بلاتے ہیں کچھ عذر نہیں مگر اتنی بات خدمت میں عرض کرنی ہے کہ امن قائم کرنے کے واسطے آپ نے کیا بندو بست کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب کی تحریری اجازت ہونی ضروری بات ہے اور مجالس بحث میں سپرنٹنڈنٹ یا اور کسی حاکم با اختیار کا ہونا بھی امر ضروری ہے۔ بنا بر ایں اس قسم کی تسلی بخش تحریر ہمارے پاس بھیج دیں تو بندہ واسطے بحث کے حاضر خدمت ہو جائے گا ۔ اگر لاہور آپ تشریف لے چلیں تو تسلی بخش تحریر امن قائم کرنے کی آپ کے پاس ہم بھیج دیں۔ پس اس تحریر جواب میں جیسا آپ مناسب پ مناسب سمجھیں اطلاع دیں ۔ کے راقم غلام احمد بقلم عباس علی