مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 446
مکتوبات احمد ۴۴۶ جلد اول مولوی عبدالحق غزنوی کے نام مولوی عبدالحق غزنوی کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مباہلہ کی دعوت دی تھی ۔ تعارفی نوٹ :۔ اس سلسلہ میں حضور نے مولوی عبدالجبار صاحب خلف اکبر مولوی سید عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی کو ایک مکتوب لکھا جو اس کتاب کے صفحہ 11 پر درج ہے عبد الحق غزنوی نے بالآخر مباہلہ کیا تھا۔ اگر چہ حضرت اقدس محض اس وجہ سے اعراض کرتے رہے کہ محض اختلافی مسائل میں آپ مباہلہ جائز نہ سمجھتے تھے۔ یہ تمام تفصیلات پہلے آچکی ہیں ۔ عبد الحق نے بالآخر مباہلہ کیا ۔ میں الحمد للہ اس مباہلہ میں شریک تھا اور یہ امرتسر کی عید گاہ میں جو ریلوے لائن کے قریب رام باغ کے راستے میں واقع ہے، ہوا تھا۔ حضرت اقدس نے ان کے لئے کوئی بددعا نہیں کی تھی بلکہ اپنے دعوی کو اللہ تعالیٰ کی طرف پیش کر کے فیصلہ چاہا۔ اس مباہلہ کے بعد جو برکات آپ پر نازل ہوئیں اور اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا مختلف رنگوں میں ظہر ظہور ہوا آپ کی تصانیف میں ان کی تفصیل موجود ہے۔ عبدالحق نے اپنے گھر میں بیٹا ہونے کی پیشگوئی کی مگر مرا ہوا چوہا بھی نہ پیدا ہوا اور آخر صائب وفا کود کر مر گیا اور اسے کوئی نہیں جانتا۔ برخلاف اس کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام تمام دنیا میں پھیل گیا اور لاکھوں انسان دنیا کے ہر حصہ میں آپ پر صلوۃ والسلام بھیجتے ہیں اور آپ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہر وقت آمادہ ہیں اور دنیا کے کناروں تک آپ کی تبلیغ پہنچ چکی اور آپ کی تائید میں زمین سے اور آسمان سے اور نشانات ظاہر ہوئے ۔ ( عرفانی الکبیر ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*