مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 445
مکتوبات احمد ۴۴۵ جلد اول مکتوب نمبر ۱۸ نمبر ۶ ۔ جناب مولوی صاحب مکرم ۔ السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان تمام شرطوں کو جو میں اپنے کل کے پرچہ میں لکھ چکا ہوں ۔ قبول کرنے سے کسی قسم کا انحراف یا میلان انحراف ظاہر نہ کریں گے۔ یعنی جن لوگوں کو آنے سے روکا ہے تجربہ اور مصلحہ روکا ہے ۔ اور میں خوب جانتا ہوں کہ خیر و برکت اسی میں ہے۔ بہت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ بعد از فراغ نماز جمعہ بحث شروع ہو اور شام تک یا جس وقت تک ممکن ہو سکے سلسلہ بنجاری ہو اور دس آدمیوں سے زیادہ ہرگز ہرگز کسی حال میں آپ کے ساتھ نہ ہوں اور اس لحاظ سے کہ بحث کو بے فائدہ طول نہ ہو، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پر چوں کی تعداد سے زیادہ نہ ہو اور پہلا پرچہ آپ کا ہو ۔ پانچ ۲۳ راکتو بر ۱۸۹۱ء مرزاغلام احمد بقلم خود *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔* الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۴۳ء صفحه ۳ ( مکتوب نمبر ۲ تا ۶ )