مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 425 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 425

مکتوبات احمد ۴۲۵ جلد اول کر رہی ہے۔ اب وہ روح بہشت سے بموجب وعدہ الہی کے جو بہشتیوں کے لئے قرآن شریف میں موجود ہے ، نکل نہیں سکتی اور نہ دو موتیں ان پر وارد ہو سکتی ہیں ۔ ایک موت جو اُن پر وارد ہوئی وہ تو قرآن شریف سے ثابت ہے اور ہمارے اکثر مفسر بھی اس کے قائل ہیں اور ابن عباس کی حدیث سے بھی اس کا ثبوت ظاہر ہے اور انجیل میں بھی لکھا ہے اور نیز توریت میں بھی ۔ اب دوسری موت ان کے لئے تجویز کرنا خلاف نص وحدیث ہے ۔ وجہ یہ کہ کسی جگہ ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ دو مرتبہ مریں گے ۔ یہ تو میرے الہامات اور مکاشفات کا خلاصہ ہے جو میرے رگ وریشہ میں رچا ہوا ہے اور ایسا ہی اس پر ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ کتاب اللہ پر ۔ اور اسی اقرار اور انہی لفظوں کے ساتھ میں مباہلہ بھی کروں گا اور جو لوگ اپنے شیطانی اوہام کو ربانی الہام قرار دے کر مجھے جہنمی اور ضال قرار دیتے ہیں ۔ ایسا ہی ان سے بھی ان کے الہامات کے بارہ میں اللہ جل شانہ کی حلف لوں گا کہ کہاں تک انہیں اپنے الہامات کی یقینی معرفت حاصل ہے۔ مگر بہر حال مباہلہ کے لئے میں مستعد کھڑا ہوں ، لیکن امور مفصلہ ذیل کا تصفیہ ہونا پہلے مقدم ہے ۔ اوّل یہ کہ چند مولوی صاحبان نامی جیسے مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی احمد الله صاحب امرتسری بالا تفاق یہ فتوی لکھ دیں کہ ایسی جزئیات خفیفہ میں اگر الہامی یا اجتہادی طور پر اختلاف واقع ہو تو اس کا فیصلہ بذریعہ لعن طعن کرنے اور ایک دوسرے کو بد دعا دینے کے جس کا دوسرے لفظوں میں مباہلہ نام ہے ، کرنا جائز ہے ۔ کیونکہ میرے خیال میں جزئی اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں کو لعنتوں کا نشانہ بنانا ہرگز جائز نہیں ۔ کیونکہ ایسے اختلافات اصحابوں میں ہی شروع ہو گئے تھے ۔ مثلاً حضرت ابن عباس محدث کی وحی کو نبی کی وحی کی طرح قطعی سمجھتے تھے اور دوسرے ان کے مخالف بھی تھے ۔ ایسے ہی صاحب صحیح بخاری کا یہ عقیدہ تھا کہ کتب سابقہ یعنی توریت و انجیل وغیرہ محرف نہیں ہیں اور ان میں کچھ لفظی تحریف نہیں ہوئی ۔ حالانکہ یہ عقیدہ اجماع مسلمین کے مخالف ہے اور بایں ہمہ سخت مصر بھی ہے اور نیز به بداہت باطل ۔ ایسا ہی محی الدین ابن عربی رئیس المتصوفین کا یہ عقیدہ ہے کہ فرعون دوزخی نہیں ہے اور نبوت کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا اور کفار کے لئے عذاب جاودانی