مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 412 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 412

مکتوبات احمد ۴۱۲ جلد اول گئیں اور اور اب بصحت و کاملیت و جامعیت دستیاب ہونا ان کتابوں کا محال ہے۔ پس آپ قرآن شریف کی کاملیت کو محال پر موقوف رکھ کر ایک زہر ناک فتنہ میں لوگوں کو ڈالنا چاہتے ہیں ۔ مگر یہ آپ کے لئے ممکن نہ ہوگا اور عنقریب آپ کو ندامت کے ساتھ اس مفسد اعتقاد سے رجوع کرنا پڑے گا۔ زیادہ کیا لکھوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - ☆ خاکسار مرزاغلام احمد قادیان ( ۲۸ را پریل ۶۸۸) نوٹ :۔ اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف کے لئے آپ کو کس قدر غیرت اور قرآن مجید کی تعلیم پر اس قدر بصیرت اور معرفت حاصل ہے کہ ہر مخالف کو قرآن مجید ہی سے اس کے کمالات دکھانے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس مقابلہ میں کوئی شخص آپ کے سامنے نہیں آتا ۔ ( عرفانی کبیر ) الحکم ۲۱ جولائی ۱۹۳۴ء صفحه ۴ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆