مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 402

مکتوبات احمد ۴۰۲ جلد اول مکتوب منجانب حاجی محمد ولی اللہ صاحب اللہ اکبر بخدمت با برکت مرزا صاحب مجمع فضائل و کمالات دینی و دنیوی دام مجد کم ۔ پس از ابراز لوازم مکرمت و احترام گزارش آنکہ یہ عاجز گنہگار معافی چاہتا ہے ۔ جو سابقاً نیاز نامہ جات ارسال کئے تھے اور اس میں آپ کو مقلد سید احمد نیچری کا تحریر کیا تھا یا کوئی اور لفظ خلاف ادب تحریر ہو گیا ہو یا آپ کے غائبانہ کوئی لفظ بر خلاف ذات شریف اور منشاء شریف کے زبان پر گزر گیا ہو ۔ کیونکہ وہ وقت نادانی اور نا واقعی اصل حال کا تھا۔ اس زمانہ میں جو ظلمات کا وعدہ ہے اور ہر طرف سے دیکھا جاتا ہے۔ جو فروش گندم نما۔ اوّل اپنی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں ۔ پھر وہ اپنی دنیا طلبی دکھلاتے ہیں ۔ یہ بڑی احتیاط کا زمانہ ہے۔ اگر احتیاط نہ کرے تو سلامتی ایمان کی ناممکن ہے۔ اشتہارات اور آوازہ تصنیفات سید احمد کے دیکھ سن کر میں نے ایک دوست کو مشورہ دیا تھا کہ تصنیفات اوس کی منگا لینی چاہئیں تا کہ دیکھ کر اصل بات سے واقفیت پیدا ہوگی ۔ چنانچہ اس نے اپنا روپیہ صرف کیا ۔ جب ان کو دیکھا معلوم ہوا کہ یہ جانب دین سے بالکل پردہ ڈالتے ہیں اور ظلمت کو زیادہ کرتے ہیں اور جیفہ دنیا کی طرف زور سے پکڑ کر زنجیر سنگین ڈال کر کھینچے لئے جاتے ہیں ۔ اس واسطے بندہ کو افسوس اس مشورہ سے ہوا جس دوست کو مشورہ دیا تھا۔ اس کی تعلیم اور طبیعت مستعد ہو گئی تھی۔ اس نے اس کی طرف توجہ مبذول کر لی اور اس کے مسائل پر قائم ہو گیا ۔ چونکہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نیش نہیں کھاتا اور چھاچھ کو بھی دودھ کی طرح گرم سمجھ کر پھونک پھونک کر نوش کرتا ہے اس واسطے آپ کے اشتہار کو بھی دیکھ کر احتیاطا اسی قسم کا سمجھا تھا۔ اب اتفاقیہ مجھ کو دو جلد میں سوم و چهارم کتاب آپ کی دستیاب ہو گئیں اور اوّل سے آخر تک مطالعہ میں آگئی ہیں اور اس عاجز کو وہ ایسی بر خلاف تصنیفات سید احمد سے معلوم ہوتی ہیں ۔ گویا زمین آسمان کا فرق ہے۔ یعنی وہ دنیا کی طرف لے جانے کا زور دیتے ہیں اور آپ کی کتاب