مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 300
مکتوبات احمد ۳۰۰ جلد اول عیسائی مذہب کے لیڈروں کے نام کے مکتوبات تیسری جلد میں شائع ہو چکے ہیں ۔ اس چوتھی جلد میں سلسلہ عالیہ کے تلخ ترین دشمن مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام کے مکتوبات ہیں ۔ پانچویں جلد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلصین کی جلد ہے۔ اس کے متعدد حصہ ہونگے ۔ چنانچہ جس کا پہلا حصہ شائع ہو چکا ہے اور حصہ دوم میں حضرت چوہدری رستم علی صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام کے مکتوبات ہیں۔ میں یہ بھی کوشش کر رہا ہوں کہ آئندہ جو مکتوبات طبع ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے ہی خط کے عکس میں شائع ہوں مگر یہ بہت محنت اور کوشش اور صرف کا کام ہے۔ احباب نے میری حوصلہ افزائی کی اور اس کام میں میری مالی مدد کی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعید نہیں کہ اس میں کامیاب ہو جاؤں ۔ کیونکہ اصل مکتوبات میرے پاس موجود ( ہیں ) ۔ اللہ تعالیٰ ہی کی اوّل و آخر حمد ہے۔ تراب منزل قادیان دارالامان الحکم آفس ۱۵ رنومبر ۱۹۱۹ء سلسلہ عالیہ کا ادنی خدمت گزار خاکسار یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*