مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 299 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 299

مکتوبات احمد ۲۹۹ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم مالك يوم الدين والصلوة والسلام على رسوله محمد الامين وخاتم النبيين واله واصحابه الطيبين و على خلفائه الراشدين المهديين ـ اما بعد خاکسارایڈیٹر الحکم نہایت خوشی اور مسرت قلبی سے اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جب سے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اس کو اس چشمہ ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائی اور اپنے فضل ہی سے اس کے ہاتھ میں قلم اور دل و دماغ میں قوت بخشی اور سلسلہ عالیہ احمد یہ کی قلمی خدمت کیلئے اسے ایک جوش عطا فرمایا۔ تب ہی سے اسے یہ آرزو ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات ۔ مکتوبات اور ہر ایسی تحریروں کو جمع کروں جو حضور کے قلم سے کبھی نکلی ہوں اور وہ کسی منتشر حالت میں ہوں یا یہ اندیشہ ہو کہ وہ نایاب نہ ہو جائیں ۔ محض اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسے یہ موقع دیا کہ وہ الحکم کے ذریعہ آپ کے ملفوظات اور الہامات اور مکتوبات وغیرہ کو ایک حد تک جمع کر سکا ۔ الحکم کے ذریعہ اس سلسلہ میں فضل ربی سے بہت بڑا کام ہوا۔ پُرانی تحریروں کو جمع کرنے میں بھی ایک حد تک کامیابی ہوئی ہے۔ پرانی تحریروں کے سلسلہ ہی میں مکتوبات کا سلسلہ شامل کر دیا گیا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ مکتوبات کے سلسلہ میں پانچویں جلد کا پہلا حصہ تک شائع کرنے کی توفیق پائی ۔ پہلی جلد مکتوبات کی جب شائع کی گئی تھی اُس وقت میرا خیال تھا کہ دوسری جلد میں حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب کے نام کے مکتوبات درج کروں لیکن بعد میں میرا خیال ہوا کہ مخالفین اسلام کے نام کے مکتوبات کی جلدوں کو پہلے چھاپ دوں اور مخلص خدام کے مکتوبات کا سلسلہ بعد میں رکھوں ۔ چنانچہ آریوں ، ہندوؤں ، برہموں کے نام کے مکتوبات دوسری جلد میں اور ر