مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 291
مکتوبات احمد ۲۹۱ جلد اول حضرت عیسیٰ پر احسان ہے جو اُن کی نبوت کا اعلان فرمایا اور کفارہ کا مسئلہ تو حضرت عیسی نے آپ رڈ کر دیا ہے ۔ جب کہ کہا کہ میری یونس نبی کی مثال ہے جو تین دن زندہ مچھلی کے پیٹ میں رہا۔ اب اگر حضرت عیسی در حقیقت صلیب پر مر گئے تھے تو ان کو یونس سے کیا مشابہت اور یونس کو ان سے کیا نسبت ؟ اس تمثیل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ صلیب پر مرے نہیں صرف یونس کی طرح بیہوش ہو گئے تھے اور نسخہ مرہم عیسیٰ جو قریباً تمام طبی کتابوں میں پایا جاتا ہے اس کے عنوان میں لکھا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسیٰ" کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ یعنی ان کی چوٹوں کے لئے جو صلیب پر آئی تھیں ۔ اگر در خانہ کسی است ہمیں قدر بس است - ☆ چشمہ مسیحی - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۳۸ تا ۳۵۸