مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 274

مکتوبات احمد ۲۷۴ چشمه مسیحی بجواب ينابيع الاسلام جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ نَبِيِّهِ العَظيمِ السلام علیکم ۔ بعد هذا واضح ہو کہ میں نے آپ کا خط بڑے افسوس سے پڑھا جس کو آپ نے ایک عیسائی کی کتاب ینابیع الاسلام نام کی پڑھنے کے بعد لکھا۔ مجھے تعجب ہے کہ وہ قوم جن کا خدا مر دہ ۔ جن کا مذہب مردہ ۔ جن کی کتاب مردہ اور جو روحانی آنکھ کے نہ ہونے سے خود مُردے ہیں ۔ ان کی دروغ اور پُر افترا باتوں سے اسلام کی نسبت آپ تردد میں پڑ گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ آپ کو یاد رہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے صرف خدا کی کتابوں کی تحریف نہیں کی بلکہ اپنے مذہب کو ترقی دینے کے لئے افترا اور مفتریا نہ تحریروں میں ہر ایک قوم سے سبقت لے گئے ۔ چونکہ ان لوگوں کے پاس وہ نور نہیں جو سچائی کی تائید میں آسمان سے اُتر تا اور سچے مذہب کو اپنی متواتر شہادتوں سے دنیا میں ایک صریح امتیاز بخشتا ہے۔ اس لئے یہ لوگ ان باتوں کے لئے مجبور ہوئے کہ لوگوں کو ایک زندہ مذہب یعنی اسلام سے بیزار کرنے کے لئے طرح طرح کے افتراؤں اور مکروں اور فریبوں اور دھوکہ دہی اور محض جعلی اور بناوٹی باتوں سے کام لیا جاوے۔ اے عزیز ! یہ لوگ سیاہ دل لوگ ہیں ۔ جن کو خدا کا خوف نہیں اور جن کے منصو بے دن رات اسی کوشش میں ہیں کہ کسی طرح لوگ تاریکی سے پیار کریں اور روشنی کو چھوڑ دیں ۔ میں سخت تعجب میں ہوں کہ آپ ایسے شخص کی تحریروں سے کیوں متاثر ہوئے ۔ یہ لوگ ان ساحروں سے بڑھ کر ہیں جنہوں نے موسیٰ نبی کے سامنے رسیوں کے سانپ بنا کر دکھا دیئے تھے۔ مگر چونکہ موسی" خدا کا نبی تھا اس لئے اس کا عصا ان تمام سانپوں کو نگل گیا ۔ اسی طرح قرآن شریف خدا تعالیٰ کا عصا ہے ۔ وہ دن بدن رسیوں کے سانپوں کو نگلتا جاتا ہے اور وہ دن آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ ان رسیوں کے سانپوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔