مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 243
مکتوبات احمد ۲۴۳ جلد اول ہوگی ۔ یہ پانچ سوال ہیں جن میں بحث ہوگی ۔ اس بحث کے لئے شرائط مندرجہ ذیل کی پابندی ضروری ا۔ شرط اول یہ کہ ہر ایک امر کی بحث کے متعلق جو مندرجہ بالا پانچ نمبروں میں لکھے گئے ہیں ۔ ایک ایک دن خرچ ہو گا یعنی یہ کہ کل بحث پانچ دن میں ختم ہو گی ۔ ۲۔ شرط دوم یہ ہے کہ ہر ایک فریق کو اپنے اپنے بیان کے لئے پورے تین تین گھنٹے موقع دیا جائے گا اور اس طرح پر ہر ایک دن کا جلسہ چھ بجے صبح سے ۱۲ بجے تک پورا ہو جائے گا۔ ۔ شرط سوم یہ ہے کہ ہر ایک فریق محض اپنے نبی یا کتاب کی نسبت ثبوت دے گا ۔ دوسرے فریق کے نبی یا کتاب کی نسبت حملہ کرنے کا مجاز نہیں ہوگا کیونکہ ایسا حملہ محض فضول اور بسا اوقات دل شکنی کا موجب ہوتا ہے اور مقابلہ کرنے کے وقت پلک کو خود معلوم ہو جائے گا کہ کس کا ثبوت قومی اور کس کا ثبوت ضعیف اور کمزور ہے ۔ ہاں ہر ایک فریق کو اختیا ر ہو گا کہ جس جس موقع پر حملہ کا احتمال ہے ان احتمالی سوالات کا اپنے بیان میں آپ جواب دے دے۔ ۴- بحث تحریری ہو گی ۔ مگر تحریر کا یہ طریق ہوگا کہ ہر ایک فریق کے ساتھ ایک کا تب ہوگا ۔ وہ بولتا جائے گا اور کا تب لکھتا جائے گا اور ہر ایک کے پاس ایک ایسا شخص بھی ہوگا کہ مضمون ختم ہونے کے بعد حاضرین کو سنا دیا کرے گا اور سنانے کے بعد ایک نقل اس کی بعد دستخط فریق مخالف کو دی جائے گی ۔ یہ بحث بمقام لاہور ہو گی اور آپ کے اختیار میں رہے گا کہ جہاں چاہیں اس بحث کے لئے مجلس منعقد فرمالیں اور جیسا چاہیں مناسب انتظام کر لیں ۔ ۲۔ جب اس بحث کے دن ختم ہو جائیں گے تو دونوں فریق میں سے ایک فریق یا دونوں اس مضمون کو بصورت رسالہ چھاپ کر شائع کر دیں گے اور کسی کو اختیار نہیں ہوگا کہ اپنی طرف سے بعد میں کچھ ملا دے۔ یہ شرائط ہیں جو ہم نے حضرت مرزا صاحب مسیح موعود سے منظور کرالئے ہیں اور چونکہ یہ شرائط بہت صاف اور سراسر انصاف پر مبنی ہیں لہذا امید ہے کہ جناب بھی ان کو منظور فرما کر مطلع فرمائیں گے کہ ایسی بحث کیلئے کب اور کس مہینے میں آپ تیار ہیں ۔ ہم درخواست کنندوں کی طرف سے نہایت