The Light of Truth — Page 40
40 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE جيدة أو مغشوشة ناقصة، ولا يخدع نفسه، ولا يُغرّز بنفسه من المغشوشات، وليتدارك قبل ذهاب الوقت، ولا تقعد كالغافلين. أيها الناس زَكُوا نفوسكم، وطهروا صدوركم، ولا تُفرحكم جيفة الدنيا وشحومها، ولا تجلبكم إليها كلابها، ولا تموتوا إلا مسلمين مطهرين. ولا تتقوا لعن المخلوق فإنه سهل هين، واتقوا لعن اللاعن الذي يسود الوجوه لعنه ويُلقى فى هوة السافلين. هذا ما أوصيناكم فتذكروا ما أوصينا، واشهدوا أنا بلغنا، والله خير الشاهدين. وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين. اے لوگو اپنے نفسوں کو صاف کرو اور اپنے سینوں کو پاک بناؤ اور تمہیں دنیا کا مردار اور اس کی چربی بے ہودہ خوش نہ کرے اور اس کے کتے تمہیں اس گوشت کی طرف نہ کھینچیں اور بجز پاک مسلمان ہونے کی حالت کے مت مرو اور خلقت کی لعنت سے مت ڈرو کیونکہ وہ سہل اور آسان ہے اور اس خدا کی لعنت سے ڈرو جس کی لعنت مونہوں کو کالا کر دیتی ہے اور نیچے گرنے والوں کے گڑھوں میں ڈالتی ہے ہماری یہ نصیحت ہے سو اس نصیحت کو یاد رکھو اور گواہ رہو کہ ہم نے نصیحت کو پہنچا دیا اور خدا سب گواہوں سے بہتر ہے اور آخری دعوت ہماری یہی ہے کہ تمام تعریفیں خدا کو ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔