The Light of Truth — Page 36
36 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE مملؤة من التكلفات، فإنّا نعلم أن الإشارة كافية لأحبائنا المتصدقين. فليعط كل أحد منهم بقدر قدرته التي أعطاه الله ولا يستحى ولا يحتشم من أن ينفح بالقليل، وليعلم أن الغرض أن يُعطى ولو كانت فلسة أو ربعه أو أقل من الفتيل. ومن كان ذا عيشة خضراء فليعط بقدر حيثيته إن شاء، وما هذا إلا عمل طلاب وجه الله، ومن يعمل مثقال ذرة خيرا يره، ويبارك الله في ماله وأهله وعياله، وما تنفقون في سبيل الله فهو عائد إليكم فى الدنيا والآخرة ولا ترون خسرا . فإن أعطيتم بذرا فلكم زراعة، وإن أعطيتم قطرةً فلكم بحر فضلا من عند الله، والله لا يضيع أجر المحسنين. أم حسبتم أن تُغفروا ويرضى عنكم ربكم ولما يجدكم ساعين لمرضاته والطائعين كالمخلصين. أيها الرجال اتقوا الله وكونوا من الذين يُؤثرونه على أنفسهم، واعلموا أن الله مع المتقين إنما أموالكم وأولادكم فتنة، وينظر الله أتحبونه أو تحبون أشياء أخرى، وستُبعدون عن هذه اللذات ولا تبقى هذه المجالس ونظارتها، ثم ترجعون إلى الله وتُسألون عما عملتم وعما جاهدتم في سبله. فقوموا أيها الناس قوموا، الوقت يذهب. قوموا سريعا ولا تقعدوا مع المترفين. ولسنا بالموجب حقًا لمن لا يوجب الحق على نفسه، ولا يُكلّف ان کی عادت ہے۔ پس چاہیے کہ ہر ایک ان میں سے بقدر خداداد استطاعت دیوے اور اس بات سے شرم نہ کرے کہ وہ کچھ تھوڑا دیتا ہے اور اس بات کو معلوم کرے کہ غرض اصلی یہ ہے کہ دیوے اگرچہ ایک پیسہ یا اس کا چوتھا حصہ یا کھجور کے اندر کے چھلکے سے بھی تھوڑا ہو اور جو شخص خوش اوقات کھاتا پیتا ہو سو اگر چاہے تو اپنی حیثیت کے مناسب دیوے اور یہ کام محض اللہ اور اس کی خوشنودی کے لئے ہے اور جو شخص ایک ذرہ کے موافق بھی بھلائی کرے گا وہ اس کا اجر پائے گا اور خدا اس کے مال اور اہل اور عیال میں برکت دے گا اور جو کچھ تم خدا کی راہ میں خرچ کرو گے وہ تمہاری طرف دنیا اور آخرت میں پھر لوٹ کر واپس آئے گا اور تم نقصان نہیں اٹھاؤ گے پس اگر تم ایک پیچ دو گے تو تمہارے لئے ایک زراعت ہو گی اگر قطرہ دو گے تو تمہارے لئے دریا ہو گا اور خدا نیکو کاروں کا کبھی اجر ضائع نہیں کرتا۔ کیا تم جانتے ہو کہ یو نہی بخشے جاؤ اور خدا تم سے راضی ہو جائے اور ہنوز اس نے تم کو اپنی رضامندی کی راہوں میں سر گرم نہ پایا ہو اور تم فرمانبردار اور مخلص اس کی نظر میں نہ ٹھہرے ہو۔ اے لوگو خدا سے ڈرو اور ان لوگوں کی طرح ہو جاؤ جو خدا کو اپنے نفسوں پر مقدم کر لیتے ہیں اور یقیناً جانو کہ خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے۔ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش کی جگہ ہیں اور خدا د یکھتا ہے کہ تم اس سے پیار کرتے ہو یا دوسری چیزوں سے اور وہ وقت آتا ہے کہ تم ان لذتوں سے دور کر دیئے جاؤ گے اور یہ مجلسیں باقی نہیں رہیں گی اور نہ ان کے دیکھنے والے پھر تم خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر کئے جاؤ گے اور تم سے تمہارے اعمال کا سوال ہو گا اور یہ کہ تم نے اس کی راہ میں کیا کیا کوششیں کیں پس اٹھو اے لوگو اٹھو وقت جاتا ہے جلد اٹھو اور آرام پسندوں کے ساتھ مت بیٹھو اور ہم کسی ایسے شخص پر کوئی حق واجب نہیں کرتے جو اپنے نفس پر حق واجب نہیں کرتا اور خدا کسی جان کو اسی قدر تکلیف دیتا ہے جو اس کی وسعت میں ہے اور میں تکلف کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ اور میں صرف ایسے شخص کی طرف توجہ کرتا ہوں جو مجھ سے دوستی خالص رکھتا ہے اور میں اس کو ترک کرتا ہوں جس کو بخل نے کار خیر سے منع کر دیا اور بخیلوں سے مل گیا اور رد کیا گیا اور محروموں میں سے شمار کیا گیا۔