The Light of Truth — Page 32
THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE 32 رأيت، فلا تعجبوا من رحمة الله أن تكفكف ما دَهَمَنا من حرج بسعى هذا الرجل، والله يفعل ما يشاء، لا مانع لما أراد، ولا راد لما جاد، وهو حافظ دينه وناصر كل من ينصر الدين. واعلموا أيها الإخوان أن أمر إشاعة الكتب في ديار العرب وتبليغ معارف كتبنا إليهم ليس بشيء هين، بل أمر ذوبال لا يُتمّه إلا من هو أهله، فإن هذه المسائل الغامضة التي كُفَّرْنا وكُذِّبنا لها لا شك أنها تصعب على علماء العرب كما صعبت على علماء هذه الديار، لا سيما على أهل البوادى الذين لا يعلمون دقائق الحقيقة، ولا يتدبرون حق التدبّر، أنظارهم سطحية وقلوبهم مستعجلة، إلا قليل منهم الذين أنار الله فطرتهم وهم من النادرين. فلأجل تلك المشكلات التي سمعتم اقتضت المصلحة الدينية أن نتخير لهذا الأمر عالمًا مذكورا الذي اسمه محمد سعيدى النشار الحميدي الشامي. * ولا شك أن وجوده لهذا المهم من المغتنمات، ومجيئه عندنا من فضل قاضي الحاجات، وهو خير قلبا ونعم الرجل، معا أن الضرورة قد ا. الحاشية : مسكنه طرابلس شام ملك سيريا ويُقال لها باللغة الانكليزية تربولى وهي مدينة عظيمة على ساحل بحر الروم بينها وبين بيروت ثلثون اكواسا. منه نہیں بلکہ دھوپ میں بیٹھنے اور آگ سیکنے سے گزارہ کر لیتا ہے اور تکلیف اٹھا کر اپنے تئیں سوال سے باز رکھتا ہے میں نے اس میں فروتنی اور حلم اور انابت اور نرمی دل کو پایا اور خدا بہتر جانتا ہے اور وہ اس کا حسیب ہے میں نے جو دیکھا سو کہا پس خدا کی رحمت سے کچھ تعجب مت کرو کہ وہ اس شخص کی سعی سے ان حرجوں کو اٹھا دے جو ہمیں پہنچ گئے اور خداجو چاہتا ہے کرتا ہے جس بات کو وہ چاہے کوئی اس کو روک نہیں سکتا اور جو کچھ وہ دیوے کوئی اس کو رد نہیں کر سکتا وہ اپنے دین کا حافظ ہے اور تمام ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اس کے دین کی مدد کریں۔ اور بھائیو یہ بھی تمہیں معلوم رہے کہ دیار عرب میں کتابوں کے شائع کرنے کا معاملہ اور ہماری کتابوں کے عمدہ مطالب عرب کے لوگوں تک پہنچانا کچھ تھوڑی سی بات نہیں بلکہ ایک عظیم الشان امر ہے اور اس کو وہی پورا کر سکتا ہے جو اس کا اہل ہو۔ کیونکہ یہ باریک مسائل جن کے لئے ہم کافر ٹھہرائے گئے اور جھٹلائے گئے کچھ شک نہیں کہ وہ عرب کے علماء پر بھی ایسے سخت ہی گزریں گے جیسا کہ اس ملک کے مولویوں پر گذر رہے ہیں بالخصوص عرب کے اہل بادیہ کو تو بہت ہی ناگوار ہوں گے کیونکہ وہ باریک مسائل سے بے خبر ہیں اور وہ جیسا کہ حق سوچنے کا ہے سوچتے نہیں اور ان کی نظریں سطحی اور دل جلد باز ہیں مگر ان میں قلیل المقدار ایسے بھی ہیں جن کی فطرتیں روشن ہیں اور ایسے لوگ کم پائے جاتے ہیں۔ سو ان مشکلات کی وجہ سے جو تم سن چکے مصلحت دینی نے تقاضا کیا جو اس کام کے لئے ہم عالم مذکور کو منتخب کریں جس کا نام محمد سعیدی النشار الحمیدی الشامی ہے اور کچھ شک نہیں کہ اس کا وجود اس مہم کے لئے از بس غنیمت ہے اور اس کا اس جگہ آنا خدا تعالیٰ کے فضل میں سے ہے اور وہ نیک دل اور بہت اچھا آدمی ہے اور اس طرف