The Light of Truth — Page 12
12 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE أن النصارى قد غلبوا وكثر مذهبهم وامتد إلى أقطار الأرض، وهم ينسلون من كل حدب، واتخذوا العبد العاجز إلها، ونحتوا ابنا وأبًا، ورسوا على خزعبلاتهم أمثال الجبال والربي. وعلماؤنا هؤلاء عقدوا لجهلاتهم الحبي، وصارت كلماتهم لزهر فزيتهم كالصبا ، وجمعوا روايات واهية كحاطب ليل أو طالب سيل، ونصروا النصارى بكلماتهم، وقالوا إن المسيح منفرد ببعض صفاته، وما وجد فيه من كمال وجلال وعظمة فهو لا يوجد في غيره. إنه كان على أعلى مراتب العصمة، ما مسه الشيطان عند تولده، ومس غيره من الأنبياء كلهم، ولا شريك له في هذه الصفة حتى خاتم النبيين. وقالوا إنه كان خالق الطيور كخلق الله تعالى، وجعله الله شريكه بإذنه، والطيور التي توجد في هذا العالم تنحصر في القسمين خَلْق الله وخَلْق المسيح. فانظر كيف جعلوا ابن مريم من الخالقين. ويشيعون في الناس هذه العقائد ولا يدرون ما فيها من البلايا والمنايا، ويؤيدون المتنصرين. وهلك بها إلى الآن ألوف من الناس ودخلوا في الملة النصرانية بعد ما كانوا مسلمين . وما كان في القرآن ذكر خَلْقه على الوجه الحقيقي، وما گئے اور ان کا مذہب زمین پر بہت بڑھ گیا اور زمین کے کناروں تک پھیل گیا اور ہر یک بلندی انہیں کے حصہ میں آگئی اور ایک عاجز بندہ کو انہوں نے خدا ٹھہرایا اور اپنی طرف سے باپ اور بیٹا تراش لیا اور اپنی باطل باتوں پر پہاڑوں اور ٹیلوں کی طرح استحکام پکڑ گئے اور یہ ہمارے مولوی لوگ ان کے آگے ان کی باطل باتوں کے سننے کے لئے زانو باندھ کر بیٹھ گئے اور ان کی باتیں عیسائیوں کے شگوفوں کے لئے باد صبا کے حکم میں ہو گئیں اور بے ہودہ اور سست روائتیں انہوں نے جمع کیں جیسے کوئی رات کو ہر ایک قسم کی خشک تر لکڑی جمع کرتا ہے یا جیسے کوئی طوفان کا طالب ہوتا ہے اور انہوں نے نصاریٰ کو اپنی باتوں سے مدد دی جیسا کہ انہوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم اپنی بعض صفات میں بے مثل ہے اور جو کمال اور بزرگیاں اس میں پائی جاتی ہیں اس کے غیر میں نہیں پائی جاتیں وہ ہی ایک ہے جو اعلیٰ درجہ پر گناہوں سے پاک ہے شیطان نے اس کی پیدائش کے وقت اس کو چھوا نہیں اور بجز اس کے سب نبیوں کو چھوا اور کوئی شیطان کے مس سے بچ نہ سکا مگر ایک مسیح اور اس صفت میں نبیوں میں سے اس کا کوئی بھی شریک نہیں یہاں تک کہ خاتم الانبیاء بھی۔ اور خدا تعالیٰ کی طرح وہ پرندوں کا بھی خالق تھا اور خدا تعالیٰ نے اپنے اذن سے اس کو اپنا شریک بنایا۔ سو وہ سب پرندے جو دنیا میں پائے جاتے ہیں دو قسم کے ہیں کچھ خدا کی پیدائش اور کچھ مسیح کی سو دیکھو کیوں کر ابن مریم کو خالق بنا دیا۔ اور لوگوں میں یہ عقائد شائع کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ان عقیدوں میں کیا کیا بلائیں اور موتیں ہیں اور نصاری کو مدد پہنچا رہے ہیں۔ اور ان عقائد کی شامت سے اب تک ہزاروں انسان ہلاک ہو چکے اور نصرانی مذہب میں داخل ہو گئے بعد اس کے جو وہ مسلمان تھے۔ اور قرآن میں مسیح کے پرندے بنانے کا ذکر حقیقی طور پر کہیں بھی نہیں اور خدا نے اس قصہ کے ذکر کرنے کے وقت یہ نہیں فرمایا کہ فیصیر حیا باذن الله بلکہ یہ فرمایا