The Light of Truth — Page 326
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ آية الخسوف والكسوف مِنْ آيات اللهِ الرَّحِيمِ الرَّؤوف الحمد لله المحسن المنان جالي الأحزان، والصلاة والسلام على رسوله إمام الإنس والجان، طيب الجنان القائد إلى الجنان والسلام على أصحابه الذين سعوا إلى عيون الإيمان كالظمآن، ونوروا في وقت ترويق الليالي بِنيّرى إكمال العمل وتكميل العرفان، وآله الذين هم لشجرة النبوة كالأغصان ولشامة النبى كالريحان. أما بعد فاعلموا يا معشر الإخوان وصفوة الخلان، أنّ أيام الله قد قربت، وكلمات الله تجلّت وبدث، وظهرت الآيتان المتظاهرتان، وانخسف النيران في رمضان، وجاء الماء لإطفاء النيران، فطوبى لكم يا معشر المسلمين، وبشرى لكم يا طوائف المؤمنين. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ خسوف اور کسوف کا نشان خدارحیم کے نشانوں میں سے اس خدائے محسن کا شکر ہے جو احسان کرنے والا اور غموں کو دور کرنے والا ہے اور اس کے رسول پر درود اور سلام جو انس اور جن کا امام اور پاک دل اور بہشت کی طرف کھینچنے والا ہے اور اس کے ان اصحاب پر سلام جو ایمان کے چشموں کی طرف پیاسے کی طرح دوڑے اور گمراہی کی اندھیری راتوں میں علمی اور عملی کمال سے روشن کئے گئے۔ اور اس کی آل پر درود جو نبوت کے درخت کی شاخیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت شامہ کے لئے ریحان کی طرح ہیں۔ اس کے بعد اے بھائیو ! اور دوستو تمہیں معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ کے دن نزدیک آگئے اور خداتعالیٰ کا کلمہ ظاہر ہو گیا اور روشن ہو گیا اور دو ایسے نشان ظاہر ہو گئے جو ایک دوسرے کو قوت دیتے ہیں اور سورج اور چاند کا خسوف کسوف رمضان میں واقع ہو گیا اور آگ کے بجھانے کے لئے پانی آگیا سواے مسلمانوں تمہیں مبارک ہو اور اے مومنوں کے ٹولو تمہیں بشارت ہو۔