The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 8 of 566

The Light of Truth — Page 8

8 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE أمرنا إلى ملك ظالم يدوسنا تحت الأقدام ولا يرحم، بل أعطانا ملكة راحمة التي تربينا بوابل الإحسان والإكرام، وتنهضنا من حضيض الضعف والهوان، فجزاها الله خير ما جازي ملكا عادلا عن رعيته، وأجزل لها الأجر وبارك فيها ولها، وتفضّل عليها بنعماء التوحيد والإسلام، ورحمها كما هي رحمنا " وهو ربنا أرحم الراحمين. وأنتم تعلمون أيها الإخوان أن فتاوى التكفير ما كانت مبنية على تحقيق وما كان فيها رائحة صدق، بل نسجوا كلها بمنسج الكيد والظلم والزور افتراء وحسدًا من عند أنفسهم، وكانوا يعرفوننا ويعرفون إيماننا، ويرون بأعينهم أنا نحن مسلمون، نؤمن بالله الفرد الصمد الأحد، قائلين لا إله إلا هو، ونؤمن بكتاب الله القرآن، ورسوله سيدنا محمد خاتم النبيين، ونؤمن بالملائكة ويوم البعث، والجنة والنار، ونصلى ونصوم، ونستقبل القبلة، ونحرم ما حرم الله ورسوله، ونُحِلُّ ما أَحَلَّ الله ورسوله، ولا نزيد في الشريعة ولا ننقص منها مثقال ذرة، ونقبل كل ما جاء به رسول الله صلى الله عليه وسلم وإنْ فهمنا أولم نفهم سره ولم تدرك حقيقته، وإنا بفضل الله من المؤمنين الموحدين المسلمين. 1. سهو والصحيح «رحمتنا» الناشر کے بازو کے نیچے پناہ دیتی ہے پس ایک کمزور پر زبر دست کچھ تعدی نہیں کر سکتا سو ہم اس سلطنت کے سایہ کے نیچے بڑے آرام اور امن سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور شکر گزار ہیں اور یہ خدا کا فضل اور احسان ہے جو اس نے ہمیں کسی ایسے ظالم بادشاہ کے حوالہ نہیں کیا جو ہمیں پیروں کے نیچے کچل ڈالتا اور کچھ رحم نہ کرتا بلکہ اس نے ہمیں ایک ایسی ملکہ عطا کی ہے جو ہم پر رحم کرتی ہے اور احسان کی بارش سے اور مہربانی کے مینہ سے ہماری پرورش فرماتی ہے اور ہمیں ذلت اور کمزوری کی پستی سے اوپر کی طرف اٹھاتی ہے سو خدا اس کو وہ جزاء خیر دے جو ایک عادل بادشاہ کو اس کی رعیت پروری کی وجہ سے ملتی ہے اور اس کو بہت ہی بدلہ دے اور اس میں اور اس کے لئے برکت نازل کرے اور اس پر یہ احسان بھی کرے کہ وہ مسلمان جائے ہو اور توحید اور اسلام کی نعمت اس کو ملے اور اس پر رحم کرے جیسا کہ اس نے ہم پر رحم کیا اور وہ ہمارا خدا رحم میں سب سے بڑھ کر ہے۔ اور بھائیو آپ لوگ جانتے ہیں کہ تکفیر کے فتوے کسی تحقیق پر مبنی نہیں تھے اور ان میں سچائی کی بو بھی نہیں تھی بلکہ وہ سب فتوے مکر اور ظلم اور جھوٹ کی تر پر بنے گئے تھے لیکن محض افترا اور نفسانی حسد سے اور یہ لوگ خوب جانتے تھے کہ ہم مومن ہیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھتے تھے کہ ہم مسلمان ہیں خدائے واحد لا شریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لا الہ الا اللہ کے قائل ہیں اور خدا کی کتاب قرآن اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خاتم الانبیاء ہے مانتے ہیں۔ اور فرشتوں اور یوم البعث اور دوزخ اور بہشت پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور رسول نے حرام کیا اس کو حرام سمجھتے اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے ہیں اور نہ ہم شریعت میں کچھ بڑھاتے اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ سے ہمیں پہنچا اس کو قبول کرتے ہیں چاہے ہم ہم ا اس کو مجھیں بھیں یا اس کے بھید کو سمجھ نہ سکیں اور اس کی حقیقت تک پہنچ نہ سکیں اور ہم اللہ کے فضل سے مومن موحد مسلم ہیں۔