The Light of Truth — Page 182
182 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE عليه أثر الإفلاس، فكيف شغفتم به أكنتم أنعاما أو من الناس؟ ثم كانت هذه الخرافات بعيدة من قانون القدرة وخارجة من السنن المستمرة، فكيف قبلتموها وقائلها إن كنتم عاقلين. وكيف نسيتم تجارب الحكماء، أكنتم أنعامًا أو كنشوان الصهباء مخمورين؟ وكيف ظننتم أنه صدوق أمين مع أنه خالف الصادقين أجمعين؟ ن؟ أما رأيتم أطماره؟ أما شاهدتم إزاره؟ أما سمعتم من قبل قصص المكارين؟ فلا تلوموا أحدًا ولوموا أنفسكم إنكم قد أهلكتم نسوانكم وإخوانكم وخلانكم وجيرانكم فليبك على فهمكم من كان من الباكين. هذا مثل المسيحيين وكفارتهم وجهلهم وغرارتهم، وما قلنا إلا نصاحة الله لقوم جاهلين. ولكن المسيح والصالحين من أصحابه مبرؤون من ذلك المثل وخطابه، وما نتوجه إلا إلى الخائنين الذين سيرتهم سيرة السرحان ولبوسهم لبوس الرهبان، وقد تبين انكفاءهم وبرح ليلاءهم، وتبين أنهم من الضالين المضلين. ومن وقاحتهم أنهم مع جهلهم يصولون على الإسلام، ويضلون طوائف الأنام، ويشيعون أنواع الآثام، وكانوا قوما دجالين. فليندموا على بادرة الاعتقاد، وليخافوا خسرانهم يوم المعاد، وما أنا إلا نذير من رب العالمين. اور کیونکر تم نے حکیموں کے تجارب کو فراموش کر دیا کیا تم چار پائے تھے یا شراب سے مست تھے اور تم نے کیونکر جانا کہ وہ صادق اور امین ہے حالانکہ اس نے تمام صادقوں کے بر خلاف بات کہی کیا تم نے اس کی پرانی چادریں نہ دیکھیں کیا تم نے مکاروں کے قصے نہیں سنے تھے سو تم اپنے آپ کو ملامت کرو نہ کسی دوسرے کو تم نے اپنی بیویوں اور اپنے بھائیوں اور اپنے دوستوں اور اپنے ہمسائیوں کو ہلاک کر دیا پس چاہیے کہ ہر یک رونے والا تمہاری سمجھ پر رووے۔ یہ عیسائیوں اور ان کے کفارہ کی مثال ہے اور ان کی نادانی کا نمونہ ہے اور ہم نے محض للہ نادانوں کے لئے یہ نصیحت بیان کی ہے مگر مسیح اور اس کے نیک اصحاب اس تمثیل سے مبرا ہیں اور ہمارا خطاب صرف ان خیانت پیشہ لوگوں کی طرف ہے جن کی خصلت بھیڑیئے کی خصلت اور لباس راہبوں کا لباس ہے اور ان کی برگشتگی اور ان کی رات کی سختی ظاہر ہو چکی ہے اور ظاہر ہو چکا ہے کہ وہ گمراہ اور باطل پرست ہیں۔ اور ان کی کمال بے شرمی ہے کہ وہ باوجود اپنی نادانی کے اسلام پر حملہ کرتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے اور انواع اقسام کے گناہوں کو پھیلا رہے ہیں اور وہ ایک دجال قوم ہے پس چاہیئے کہ اپنی جلدی کے اعتقاد سے پشیمان ہوں اور اپنے آخرت کے ٹوٹے سے ڈریں اور میں تو ایک ڈرانے والا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں۔