خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 626 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 626

خطبات طاہر جلد ۹ 626 خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۰ء حد تک اسے مختلف ہونے کا حق ہے۔ پردے کی روح کیا ہے اور کہاں کن حالات میں کسی صورت میں وہ ابھرے گا۔ افریقہ میں پردے کی اور نوعیت ہے اور پردے کے مسائل مختلف ہیں ۔ افریقہ میں بعض جگہ بعض مسلمان علاقوں میں پردہ انتا سخت ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ عورت نے تنو اوڑھا ہوا ہے وہ تنہو میں قید ہر جگہ پھر رہی ہے معلوم ہوتا کہ ان علاقوں کے علماء نے حُورٌ مَّقْصُورَت فِي الْخِيَامِ (الرحمن (۷۳) کی غلط تشریح سمجھی ۔ وہ سمجھے کہ یہ جو قرآن کریم میں ذکر ہے کہ جنت میں حوریں ہوں گی جو خیموں کے اندر قلعہ بند ہوں گی اس سے مراد یہ ہے کہ ان کو ایسا برقعہ اوڑھا دو کہ بالکل یوں لگے کہ تنہ پھر رہا ہے اور یہی حوریں ہیں۔ محض ایک جاہلا نہ تشریح ہے جس نے ایک کر یہ منظر پیدا کیا ہے کبھی آنحضرت ﷺ کے زمانے میں معاشرے نے یہ رنگ نہیں اختیار کیا تھا۔ اس کے برعکس دوسری طرف اسی ملک میں چلے جائیں تو عورتیں اس طرح پردہ سے بے نیاز ہیں کہ چھاتیاں بھی ننگی اور اس پر کوئی شرم بھی نہیں ۔ یعنی یہ نہیں سمجھا جاتا کہ یہ کوئی بے شرم عورت ہے جو سنگی پھر رہی ہے۔ بلکہ کچھ غربت کے اثرات کچھ پرانے معاشرے کے اثرات وہ اس بات میں کسی قسم کی حیا محسوس ہی نہیں کرتیں نہ دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ کوئی عجیب بات ہے اب ایک ہی ملک میں یہ دو کنارے ہیں۔ اسلامی معاشرہ کیا ہے۔ وہ بیچ کی کیا راہ ہوگی جہاں ان لوگوں کو بھی کھینچ کے لانا ہوگا اور ان لوگوں کو بھی کھینچ کے لانا ہوگا۔ یہ سوال اس ملک کے لئے ایک خاص اہمیت اختیار کر جاتا ہے پس صرف پردے کو ہی آپ لے لیں تو ہر ملک کے چیلنج الگ الگ ہیں ہر ملک کے معاشرے کی شکلیں مختلف اور ان شکلوں میں سے اسلامی خدو خال تلاش کرنے ایک مختلف مسئلہ بن جاتا ہے۔ پس تمام دنیا میں جب تک مقامی طور پر ابھی سے ان امور کی طرف توجہ شروع نہ کی جائے تو آئندہ بڑے بھاری خطرات درپیش ہوں گے۔ سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ احمدیت مختلف ممالک میں مختلف برتنوں میں پڑ کر مختلف شکلیں اختیار کر جائے گی ۔ احمدیت یعنی حقیقی اسلام اس کی دو شکلیں ہو سکتی ہیں ایک تو پانی کی شکل کہ جس معاشرے میں جائے اس کے مطابق کچھ نہ کچھ ڈھل جائے اور ایک منجمد چیز کی شکل کہ جو ڈھل نہیں سکتی کائی جاتی ہے اسلام ان دونوں کے مابین چیز ہے بعض پہلوؤں سے ڈھلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اختیار بھی رکھتا ہے بعض پہلوؤں سے منجمد ہے اور اس معاملے میں اتنی سختی سے منجمد ہے کہ کاٹے بغیر نئی شکل اختیار کر نہیں سکتا اور کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔