خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 429 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 429

خطبات طاہر جلد ۹ 429 خطبہ جمعہ ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ء مومن اور منافق میں فرق جلسہ پر جانے والے پاکستانیوں کو نصائح ( خطبہ جمعہ فرموده ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ۚ فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمُ اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَتِ أُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (البقره: ۲۵۷، ۲۵۸) پھر فرمایا : یہ آیات سورہ بقرہ سے لی گئی ہیں۔ ان کا ترجمہ یہ ہے کہ دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ۔ ہدایت کجی سے کھل کر واضح ہو چکی ہے۔ پس جو شخص بھی طاغوت کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے اُس کا ہاتھ گویا ایک ایسے مضبوط کڑے پر جا پڑا ہے ، ایک مضبوط کڑے پر پڑ چکا ہے اور اُسے مضبوطی سے تھام چکا ہے کہ جس کے لئے ٹوٹنا نہیں اور اللہ تعالیٰ بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ یقیناً ان لوگوں کا دوست ہے جو ایمان لائے وہ ان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالتا ہے اور وہ