خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 417 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 417

خطبات طاہر جلد ۹ 417 خطبہ جمعہ ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء روٹی کی ذر<mark>اس</mark>ی بھی اونچ نیچ کو برداشت نہیں <mark>کر</mark>تے <mark>اس</mark> لئے ہوسکتا ہے وہ روٹی جب باہر نکلے تو بعض لوگوں کے لئے کچھ مشکلات پیدا <mark>کر</mark>ے۔جو نئی بات ہے وہ روٹی کو <mark>گرم</mark> <mark>کر</mark>نے کا نظام ہے۔روٹی کو<mark>گرم</mark> <mark>کر</mark>نے کے لئے <mark>اس</mark> دفعہ ہم نے ایک طریق سوچا ہے اُس پر عمل ہو گا۔ہوسکتا ہے پہلی دفعہ ہونے کی وجہ سے وہ پوری طرح صحیح کام نہ <mark>کر</mark>ے۔تو جو روٹی پہنچے گی بعض دفعہ وہ ٹھنڈی بھی ہوسکتی ہے اندر سے اور ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے یہ وہم ہوگا کہ شاید خراب ہو، بعض دفعہ جلدی میں <mark>گرم</mark> <mark>کر</mark>نے کے نتیجے میں بعض حصوں پر سطحی طور پر جلن کے آثار بھی ہوں اور سیاہی پیدا ہو جاتی ہے تو یہ میں مطلع <mark>کر</mark>نا چاہتا ہوں کہ اُس روٹی میں کوئی بنیادی خرابی نہیں ہے۔بہت اچھی روٹی ہو گی انشاء اللہ لیکن اگر کچھ ٹھنڈی ہو جائے اور اگر مہمان گھر میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو وہ گھر میں <mark>گرم</mark> <mark>کر</mark> سکتے ہیں۔اگر پسند نہیں آئی تو بجائے پھینکنے کے جہاں روٹیاں <mark>گرم</mark> ہو رہی ہیں وہاں لے جائیں اور اپنی روٹیاں دوبارہ <mark>گرم</mark> <mark>کر</mark>والیں۔بے تکلفی سے گھر یلو رنگ میں اگر آپ گزارہ <mark>کر</mark>نے کی کوشش <mark>کر</mark>یں تو خدا کے فضل سے انتظامات میں بہت سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک اور بات جو کارکنان کے لئے بھی ضروری ہے اور مہمانوں کے لئے وہ یہ ہے کہ جہاں بھی نظام جاری ہو وہاں Friction ضرور پیدا ہوتی ہے کسی رنگ میں۔یعنی جب موٹر چلتی ہے تو اُس کے پیسے ، اُس کے کل پرزے جو حرکت <mark>کر</mark>تے ہیں ایک دوسرے کے قریب سے گزرنے سے <mark>گرم</mark>ی پیدا ہوتی ہے اور ذر<mark>اس</mark>ی بھی کسی ایک جگہ خرابی پیدا ہو تو ایک پُرزے کا دوسرے پر جھکاؤ بہت تیز <mark>گرم</mark>ی پیدا <mark>کر</mark>تا ہے پھر یعنی وہ رگڑنے لگ جاتے ہیں۔<mark>اس</mark> نظام کا بالکل <mark>اس</mark>ی طرح انسانی نظام سے بھی تعلق ہے۔انسانی انتظامات میں بھی بہترین نظام وہ ہوتا ہے جہاں ایک دوسرے سے رگڑ <mark>کر</mark> نہ چلیں اپنے اپنے دائرہ کار میں حرکت <mark>کر</mark>یں۔اُس سے جو <mark>گرم</mark>ی ہوتی ہے وہ قابل برداشت رہتی ہے۔یعنی قرب میں حرکت کے نتیجے میں <mark>گرم</mark>ی ضرور پیدا ہوتی ہے لیکن جہاں اپنا ( حلقہ عمل )Orbit اپنا کوئی پرزہ چھوڑ دے یعنی جس مدار پر حرکت <mark>کر</mark>نے کے لئے بنایا گیا ہے اُس مدار سے ذرا سا بھی ہٹ جائے تو اُس سے پھر <mark>گرم</mark>ی پیدا ہوتی ہے اور یہ <mark>گرم</mark>ی اگر <mark>اس</mark> کا پہلے سے ہی انتظام نہ کیا جائے اور پیش بندیاں نہ کی جائیں تو اچانک سارے نظام کو بھی خراب <mark>کر</mark> سکتی ہے اور موٹر وغیرہ میں جو جدید مشینیں ہیں اُن میں Lubrication کا نظام ہے جو یہ پیش بندیاں <mark>کر</mark>تا ہے اور روز مرہ کی عام <mark>گرم</mark>ی کو بھی کم