خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 799
خطبات طاہر جلد ۸ 799 خطبه جمعه ۱۸ دسمبر ۱۹۸۹ء پر صاد کر دے گا اور کہہ دے گا کہ ہاں میرا یہی عقیدہ ہوا کرتا تھا اور میرے ماں باپ کا یہی عقیدہ ہوا کرتا تھا تب بھی منظور چنیوٹی کے اوپر یہ لعنت پڑ جائے گی کیونکہ جن عرب احمد یوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس کو استعمال کیا جا رہا ہے وہ سارے اس پر اور اس نئے مرشد پر لعنتیں ڈالیں گے وہ کہیں گے کہ جھوٹ بولتا ہے، جھوٹ بولتا ہے۔ ہم گواہ ہیں اور دنیا کے ایک کروڑ احمدی گواہ ہیں کہ ہرگز جماعت احمد یہ کے یہ عقائد نہیں تھے اور جماعت احمد یہ کو از راہ ظلم و تعدی محض افتراء کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس لئے جماعت احمد یہ کو مطمئن ہونا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عظیم الشان سال میں اگر کوئی نشان ظاہر ہوا ہے تو بار بار جماعت احمدیہ کی صداقت کا نشان ظاہر ہوا ہے۔ اگر خدا کی طرف سے آسمان سے کوئی روشنی اُتری ہے تو وہ جماعت احمدیہ کی صداقت کو روشن تر کر کے دکھانے کے لئے اُتری ہے۔ اگر فضل نازل ہوئے ہیں تو احمدیوں کے شانوں پر فضل نازل ہوئے ہیں۔ جماعت احمد یہ تمام دنیا میں ترقی پر ترقی کرتی چلی جا رہی ہے اور اس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال دکھائی نہیں دیتی۔ یہ نشان ہیں جو حقیقہ خدا کی طرف سے ظاہر ہوئے ہیں اور جو نشان اس کے برعکس بتائے جارہے ہیں وہ دراصل ہمارے دشمن کی ذلت کے نشان ہیں اس کے سوا کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔