خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 589
خطبات طاہر جلد ۸ 589 خطبه جمعه یکم ستمبر ۱۹۸۹ء ہم <mark>ان</mark> سب کو ہلاک کرنے والے ہیں اور چٹیل مید<mark>ان</mark> بنادیں گے۔<mark>ان</mark> چٹیل مید<mark>ان</mark>وں کے لئے تیاری تو یہ ساری کر چکے ہیں۔ایسے ایسے خوفناک ہلاکت کے بم ایجاد کر چکے ہیں جن میں سے اگر سوواں حصہ بھی چل جائیں تو زمین کا بڑا حصہ ریگزاروں میں اور چٹیل مید<mark>ان</mark>وں میں تبدیل ہو جائے گا یہاں تک کہ سطح زمین سے زندگی اٹھ جائے گی۔پس با وجود اس کے کہ جماعت احمد یہ بظاہر ایسے معاشرے سے تعلق رکھتی ہے جو غاروں کا <mark>معاشرہ</mark> ہے جو پر<mark>ان</mark>ے زم<mark>ان</mark>ے اور غاروں کے زم<mark>ان</mark>وں میں بسنے والے <mark>ان</mark>س<mark>ان</mark>وں کا <mark>معاشرہ</mark> آپ سمجھ لیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا رہا ہوں کہ یہی وہ تمدن ہے جو دنیا میں زندہ رہے گا یہی وہ تمدن ہے جس نے آئندہ تمدنوں کی بنیاد ڈالنی ہے۔اس سے پہلے مڑ کر تاریخ پر آپ نگاہ ڈال کر دیکھیں کہ <mark>ان</mark> جیسی تہذیبیں جیسی آج آپ کے س<mark>امن</mark>ے ہے بارہا دنیا سے مٹتی ہیں اور بار ہا مٹادی جائیں گی اس کے لئے کوئی جواز نہیں۔پس خدا کی طرف لوٹنا خدا سے محبت میں لذت حاصل کرنا ہی زندگی کا راز ہے۔جو اس دنیا کی زندگی کی ضم<mark>ان</mark>ت دیتا ہے اور دوسری دنیا کی زندگی کی بھی ضم<mark>ان</mark>ت دیتا ہے۔