خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 422
خطبات طاہر جلدے 422 خطبه جمعه ۱۰ رجون ۱۹۸۸ء صلى الله رسالت اٹوٹ اور امر اور دائمی ہے اور وہ یعنی محمد مصطفی علی محمد مصطفی علی مرزا غلام احمد قادیانی کے ایمان کے مطابق ایسا صاحب امر تھا کہ جس کے امر سے سرمو سر گردانی کرنے والا خدا کے امر سے روگردانی کرنے والا ہے اور اس کی ہدایت کا انکار کرنے والا خدا کی ہدایت کا انکار کرنے والا ہے۔ یہ فریق جو پاکستان کی قومی اسمبلی کے ۱۹۷۴ء کے فیصلہ کے برخلاف اپنے آپ کو احمدی مسلم قرار دینے پر اصرار کرتا ہے یہ دعوی کرتا ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے ہرگز کبھی ایسی نبوت کا دعویٰ نہیں کیا جو حضرت محمد الله صلى الله رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سے باہر اور غلامی سے جدا کرنے والی اور آپ کی فرمانروائی سے خارج کرنے والی ہو بلکہ اس کا دعویٰ صرف یہ تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی کامل غلامی میں مبعوث کیا گیا ہے اور وہی موعود زمانہ مہدی اور مسیح ہے جس کی بعثت کی پیشگوئی خود سرور دو عالم حضرت محمدرسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھی وہ مامور ہے مگر حضرت محمد رسول اللہ کے امر کے صلى الله نیچے وہ نبی اور رسول ہے مگر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی اطاعت کی زنجیروں میں جکڑا ہوا اور تحت اقدام محمد مصطفی الہ ہے۔ وہ محض نبوت کا نہیں بلکہ امتی نبوت کا دعویدار تھا اور امت محمدیہ سے با ہر قدم رکھنے کو فسق و فجور اور الحاد یقین کرتا تھا اور اس نے کبھی محمد رسول اللہ کی ہمسری کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کا دعوی کامل اور غیر مشروط غلامی کا دعوئی تھاوہ خدا تعالیٰ کو واحد اور لاشریک یقین کرتا تھا اور اس نے کبھی خدا تعالیٰ کی ہمسری اور اس کا شریک ہونے کا دعوی نہیں کیا۔ وہ مشرک نہیں تھا بلکہ شرک کی ہر راہ سے بیزار تھا وہ اس خدا پر ایمان لاتا تھا جو محمد رسول اللہ کا خدا تھا بلکہ وہ اللہ اور رسول کی اطاعت کا جوا اٹھانے والا خلص اور سچا مسلمان تھا۔ وہ ملائکہ پر وہی ایمان رکھتا تھا جس کی قرآن کریم نے تعلیم دی وہ اُسی قرآن پر صدق دل سے یقین رکھتا تھا جو محمد رسول اللہ پر نازل ہوا اور اسی کلمہ شہادہ اور نماز اور زکوۃ اور حج اور روزے کی فرضیت پر ایمان لاتا تھا جسکی تعلیم قرآن نے دی اور جس کے نقوش کو سنت محمد رسول اللہ نے اجاگر کیا۔ وہ ہرگز خدا پر افتراء کرنے والا اور بندوں پہ جھوٹ بولنے والا نہیں تھا وہ ہرگز اسلام کا دشمن اور اسلام کے دشمنوں کا دوست نہیں تھا۔ اس کا سلسلہ ہرگز انگریز یا کسی اور انسانی ہاتھ کا لگایا ہوا پودا نہیں تھا۔ اس نے ایک ایسی جماعت پیدا کی جو خدا اور رسول کی جماعت ہے اور پنج ارکان اسلام پر کامل ایمان لاتی ہے اور مرزاغلام احمد قادیانی کو ہرگز کسی نوع اور کسی رنگ میں بھی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے افضل نہیں سمجھتی بلکہ یقین رکھتی ہے کہ وہ اپنے ہر ایمان اور ہر تصور اور ہر عمل میں محمد ا