خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 535
خطبات طاہر جلد ۶ 535 خطبه جمعه ۱۴ اگست ۱۹۸۷ء عہدیداران بڑھتی ہوئی ضرورتوں کیلئے کمزور اور خاموش بیٹھ رہنے والوں کو خدمت دین میں لگائیں ، مربیان کی تعد ا بڑھائیں ( خطبه جمعه فرموده ۱۴ اگست ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔ لَا يَسْتَوِي الْقَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجْهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقُعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا دَرَجَتٍ مِنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا اور فرمایا: (النساء: ۹۶-۹۷) یہ دو آیات جو سورہ النساء کی آیات ۹۶ اور ۹۷ ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے کہ مومنوں میں سے وہ لوگ جو بیٹھ رہنے والے ہیں ۔ سوائے اس کے کہ وہ بیماری یا کسی دیگر آزار کے باعث مجبور ہوں ، کسی قسم کی تکلیف کے نتیجے میں وہ عملاً کسی کام میں حصہ نہ لے سکتے ہوں ۔ پس ایسے لوگ جو مومنوں میں