خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 365 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 365

خطبات طاہر جلد ۵ 365 خطبه جمعه ۱۶ رمئی ۱۹۸۶ء میں ، جس سال میں یہاں آیا ہوں ۔ آنے سے دو ماہ پہلے کراچی میں تھا تو وہاں مجالس سوال و جواب لگا کرتی تھی بڑی دلچسپ اور احمدی اپنے دوستوں کو لے کر بڑے شوق سے آیا کرتے تھے، وہیں اس نوجوان نے بیعت کی تھی ، یہ گوجرہ کے علاقے کے ہیں ۔ ان کا خاندان بڑا شدید مخالف تھا اور یہ نوجوان بار بار مجھے دعا کے لئے لکھا کرتے تھے، بڑے سخت بے قرار تھے کہ کسی طرح میرے والدین کو احمدیت نصیب ہو جائے ۔ خدا تعالیٰ نے ان کے صدق کو ثابت کر دیا اور ان صدق کو ثابت کر دیا اور ان کی قربانی کی روح کو قبول فرمایا۔ بہت بڑا انعام ہے جو بہت جلد ہی ان کو اس راہ میں مل گیا۔ ان دونوں کی نماز جنازہ کے علاوہ ایک نماز جنازہ قریشی فضل الحق صاحب در ویش قادیان کی ہوگی ۔ یہ قریشی محمد حنیف صاحب قمر مرحوم سائیکل سیاح کے نام سے مشہور تھے ، ان کے بھائی تھے۔ ان کے متعلق بھی ناظر صاحب اعلیٰ نے بڑا تعریفی خط لکھا ہے کہ بہت مخلص، فدائی، کم گو اور بے لوث قربانی کرنے والے تھے۔ ان تینوں کی نماز جنازہ غائب جمعہ کی نماز کے معا بعد ہوگی ۔