خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 1001
خطبات طاہر جلد۴ 1001 خطبه جمعه ۲۰ / دسمبر ۱۹۸۵ء نہیں فرمایا کہ تم اعلیٰ ٹھہرو گے آپ کے غلاموں کو فرمایا کہ تم اعلیٰ ٹھہرو گے۔ ع تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے در ثمین صفحه : ۱۷) شان امت محمد یہ دیکھیں کہ کتنی حیرت انگیز شان ہے کہ خدا تعالیٰ نے لفظ اعلیٰ کا استعمال پہلے نبی کے متعلق فرمایا تھا اب نبی کے غلاموں کے متعلق فرما رہا ہے۔ پس یہ جو لفظ اعلیٰ ہے جب ہم خدا تعالیٰ کی حمد کے گیت گاتے ہیں سبحان ربی الاعلیٰ تو اس میں زمانے کے تمام فسادات کا علاج بھی موجود ہے ۔ فرعون خواہ اول ہو یا ثانی ہو یہود خواہ اول ؛ ہوں یا یہود کے مظہر ہوں جس قسم کے بھی فرعون ہمارے سامنے آئیں گے جس قسم کے بھی یہود ظاہر گے صلى الله صلى الله عروسه ہوں گے آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق اگر آپ مومن رہیں گے، اگر آپ اپنے عروسه سجدوں کو سچی حمد سے بھر دیں گے تو خدا کی قسم ! آپ ہی غالب رہیں گے اور آپ ہی غالب رہیں کہ خدا تعالیٰ تکرار کے ساتھ آپ کو بتا رہا ہے کہ اے محمد مصطفی ﷺ کے غلامو ! تم پر کسی اور قوم کو، کسی اور فرعون کو غلبہ نصیب نہیں ہو سکتا ، ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم نے تم سے وعدہ کیا ہے کہ تم اعلیٰ ٹھہرو گے لیکن شرط یہ ہے کہ ربّ اعلیٰ کے حضور جھکے رہنا اور زمین میں علو کی تمنا نہ کرنا کیونکہ زمین میں علو کی تمنا کرنے والے ہمیشہ ذلیل قرار دیئے جاتے ہیں ۔ حضور: پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کی ترقی اور جماعت احمدیہ کے غلبہ اور جماعت احمد یہ کی فلاح و بهبود کار از جماعت احمد به اعت احمدیہ کے رکوع اور سجدے اور سجدے میں ہے۔ جتنا آپ کا رکوع ربی العظیم کے ور عاجزی اختیار کرے گا اتنا ہی زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو ا سے آپ کو اچھی عظمتیں نصیب ہوں گی ۔ جتنا آپ کے سجدے خدا تعالیٰ کے حضور انتہائی انکساری اختیار کریں گے اسی قدر رب اعلیٰ کی طرف سے آپ کو علو نصیب ہوگا۔ نہ عظمتوں میں کوئی قوم آپ کا مقابلہ کر سکے گی نہ علو مرتبت میں کوئی قوم آپ کا مقابلہ کر سکے گی اور اگر آپ رکوع اور سجدہ کو لازم بنالیں اور پکڑے رہیں اور نہ تھکیں اور جان سے زیادہ عزیز بناتے ہوئے ان کے ساتھ چمٹے رہیں تو ہمیشہ کے لئے آپ کی عظمتیں بھی بڑھتی رہیں گی اور آپ کا علو مرتبت بھی بڑھتا رہے گا کیونکہ سجدوں میں جس خدا کی عظمت کے آپ گیت گاتے ہیں اس کی عظمتوں کی انتہا کوئی نہیں جتنا زیادہ آپ اس کی معرفت میں ترقی کریں گے اتنا ہی