خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 626 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 626

خطبات طاہر جلد ۳ 626 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۸۴ء تھے جن کی شکلیں ہی اور تھیں وہ روکا کرتے تھے کہ ہمارے شہر میں نہیں آنا تم نے۔ تم تبلیغ کرتے ہو اور ہمارے آباؤ اجداد کے دین سے ہمیں منحرف کرتے ہو چنانچہ فرماتا ہے وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ ايْتُنَا بَيِّنَتِ جب ان کے اوپر کھلے کھلے ہمارے نشانات پڑھے جاتے ہیں وہ کہتے ہیں قَالُوا مَا هُذَا إِلَّا رَجُلٌ کہ نبی ولی کوئی نہیں انسان ہے صرف ایک عام تمہاری طرح کا ۔ يُرِيدُ أَنْ يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ صرف یہ چاہتا ہے کہ تمہارے دین سے تمہیں منحرف کر دے، اس دین سے منحرف کر دے جو تمہارے باپ دادامانتے چلے آئے تھے ۔ وَقَالُوا مَا هَذَا إِلَّا أَفْكَ مُفْتَرَى وہ کہتے ہیں کہ سوائے اس کے کہ ایک جھوٹ ہے جو خود بخود گھڑ لیا گیا ہو اس کے سوا اس کی کوئی حقیقت نہیں اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا جب حق ان کے پاس آیا تو انہوں نے یہ کہا کہ اِن هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ یہ تو جادوگری اور جھوٹ ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں۔ پھر اور بھی بہت سے لفظ ہیں جو استعمال کئے گئے مجنون إِنَّكَ لَمَجْنُونَ (الحجر: ۷) کہ تو تو پاگل ہو گیا ہے۔ تجھے تو مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور غیروں نے بھی پھر یہی آواز پکڑی ۔ آج تک اسلام کے شدید دشمن گندہ دہن یہی باتیں آنحضور ع کے متعلق استعمال کرتے ہیں۔ صلى الله عليه اس کثرت سے اس مضمون کی آیات ہیں کہ نا ممکن ہے کہ ایک جگہ وہ ساری آیات پڑھ علوسم کر سنا دی جائیں لیکن قرآن کریم جو جواب سکھاتا ہے وہ ایسا ہے جو ہمیشہ کے لئے زندہ جواب ہے، جب بھی ایسی صورت حال پیدا ہو تو وہی جواب ہے جو ہمیں د جو ہمیں دنیا چاہئے ۔ فرماتا ہے أَمْ يَقُولُونَ افْتَريهُ اے ال محمد محمد عا کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ تو نے جھوٹ بنا بنالیا ہے ، مفتری ہے تو ؟ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللهِ شَيْئًا اگر میں نے جھوٹ بنالیا ہے تو یہ سوال نہیں ہے کہ تم ما رو سوال یہ ہے کہ تم بچانا بھی چاہو تو اللہ سے مجھے بچا نہیں سکو گے۔ کیسا عمدہ جواب ہے! بیک وقت انسان کے دخل کی نفی کر دی گئی ہے دونوں طرف سے، حیرت انگیز کلام ہے۔ یہ نہیں فرماتا کہ ایسی صورت میں تم نہ مجھے مارو اللہ مارے گا۔ فرماتا ہے تمہارا مارنا تو در کنار اگر تم سارے میری حفاظت پر بھی مامور ہو جاؤ گے اور اپنی ساری طاقتیں مجھے بچانے کے لئے استعمال کرو گے تب بھی نہیں بچا سکو گے مجھے - هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُوْنَ فِيهِ اللہ بہتر جانتا ہے جو تم بیہودہ سرائی کرتے