خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 48
خطبات طاہر جلد ۳ 48 خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء سی (BBC) کی خبروں میں میں نے سنا کہ آدھا افریقہ بھوک سے مرنے کی راہ دیکھ رہا ہے گویا کہ افریقہ کی آدھی آبادی کے متعلق اب ماہرین کو یہ خطرہ درپیش ہو گیا ہے کہ یہ بھوک سے مرجائیں گے اگر اب بارشیں نہ ہوئیں تو ۔ بہت شدید حالت ہے تکلیف کی اور ہزار ہا بلکہ لاکھوں جانور بھوک سے مر چکے ہیں وہاں اور بعض علاقوں میں پنجر کے پنجر پڑے ہوئے نظر آتے ہیں اس لئے بہت درد سے دعائیں جاری رکھیں جب دوسروں کا درد کریں گے تو اللہ آپ پر بھی زیادہ رحمت فرمائے گا۔ تو ان دعاؤں کو نہیں بھولنا نہیں چھوڑنا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل نازل فرمائے اور جیسا کہ میں نے تحریک کی تھی عربوں کو بھی اپنی دعاؤں میں خصوصیت سے یا د رکھیں اور اس دعا کو بھی بالکل نہیں چھوڑنا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوں۔