خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 505
خطبات طاہر جلد ۳ 505 خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء ممالک پر بھی جو بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ استعماری طاقتیں استعمال کر رہی ہیں ان کو اور اس بات کا ثبوت اس سے بڑا اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ ہر وہ ایسی حکومت جو شریعت کے نام پر و اسلام پر ظلم کر رہی ہے اسکی پشت پناہی ان طاقتوں کو حاصل ہے۔ وہ ایک دن کے لئے اپنی پشت پنا ہی ہٹالیں تو ان حکومتوں کے ٹکڑے اُڑ جائیں ۔ یہ ہے سازش اسلام کے خلاف اس کا درد بھی تو احمدی کو کرنا ہے۔ اس لئے جماعت احمد یہ کو - یہاں دعا یہ کرنی چاہئے کہ ملک کی اکثریت کو اللہ تعالیٰ ان فتنوں کے عذاب سے بچائے کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ جب ایک حکومت مظالم میں حد سے بڑھ جاتی ہے تو ایک وقت ہوتا ہے مقرر جس کے بعد خدا کی پکڑ لازماً آتی ہے۔ اگر اس کے ظلم کا نشانہ خدا والے لوگ ہوں تو پھر لازماً اسکی پکڑ آجاتی ہے۔ اگر اس کا نشانہ عام دنیا والے ہوں تو پھر کوئی ضروری نہیں ہے جیسی روح ویسے فرشتے ، جس قسم کی دنیا ویسی ان کی حکومتیں ، خدا کو کیا ضرورت ہے کہ ہر جگہ ظالموں کے اوپر ظالم حاکموں کو پکڑتا رہے۔ لیکن یہ ایک قانون قدرت ہے جس میں کبھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ساری شریعت کی تاریخ بتا رہی ہے کہ جب بھی کسی سلطان نے خدا کے بندوں پر ہاتھ ڈالا اس حکومت کو یقیناً خدا نے تباہ کیا ۔ آج کیا ہو یا کل کیا ہو لیکن بالآخر جب خدا کی پکڑ آئی ہے تو وَلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ (ص:۴) پھر انکے بچنے کی کوئی راہ کبھی نظر نہیں آئی۔ لیکن بعض دفعہ اس پکڑ کے ساتھ جس طرح آٹے کے ساتھ گھن بھی پیا جاتا ہے بعض سادہ اور صاف نفس لوگ بھی مارے جاتے ہیں۔ - بھاری اکثریت ہمارے ملک کی نیک دل ہے۔ یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جو گنا ہوں میں ملوث بھی ہیں وہ بھی فطرتاً سعید ہیں ، مجبور ہیں بچارے حالات سے۔ اگر ان کو پنپنے کا ماحول میسر آجاتا تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں ۔ بڑا وسیع میں نے جائزہ لیا ہے امت محمدیہ کا ۔ اس امت کی مٹی زرخیز ہے یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ۔ صرف مشکل یہ ہے کہ ظالم جو اسکی آبیاری کرتے ہیں وہ غلط ہیں ۔ پاکستان میں سے تو وہ احمدی نکلے جو آج حیرت انگیز صبر اور استقلال اور ایثار کے نمونے دکھا رہے ہیں وہ کسی اور ملک کی مٹی تو نہیں ۔ کابل کی سرزمین سے ہی تو