خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 11 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 11

خطبات طاہر جلد ۳ 11 خطبه جمعه ۶ جنوری ۱۹۸۴ء وَبَذَلُوا أَمْوَالَهُمْ وَأَنْفُسَهُمْ لَا شَاعَةِ دِيْنِ اللَّهِ وَكِتَابِهِ الْأَزْكَى - فَانْتُمُ الْمَخْصُوُ صُونَ بِتِلْكَ الْفَضائِلِ وَ مَنْ لَّمْ يُكْرِ مُكُمْ فَقَدْ جَارَ وَاعْتَدَى ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۴۱۹-۴۲۲ ) اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے خالص عربوں کے اصفیا و اتقیا ! تم پر سلام ہو۔ اے ارض نبوت کے رہنے والو اور عظیم بیت اللہ کے پڑوسیو! تم پر سلام ہو۔ تم اسلام کی امتوں میں سے بہترین ہو اور اللہ عز وجل کی جماعت کے بہترین لوگ ہو۔ کوئی قوم تمہاری شان تک نہیں پہنچ سکتی۔ تم شرف، بزرگی اور مرتبہ میں بڑھے ہوئے ہو اور تمہارے لئے یہ فخر ہی کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم سے وحی شروع کی اور اس نبی علی پرختم کی جو تم میں سے تھا اور تمہاری زمین اس کا وطن تھا اور اس کاماً وی اور مولد تھا۔ اور تمہارے لئے یہ فخر کافی ہے جو تمہیں اس نبی محمد مصطفیٰ سید الاصفیاء اور فخر الانبیاء اور خاتم المرسلین اور امام الورای کی وجہ سے ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے میرے اللہ ! زمین کے قطرات اور ذرات اور زندوں اور مردوں اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور ہر ظاہر و باطن کے شمار کے مطابق رحمت اور سلامتی اور برکت نازل فرما حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر اور ہماری طرف سے ایسی سلامتی بھیج جو آسمان کی طراف کو بھر دے۔ خوشخبری ہے اس قوم کے لئے جومحمد ﷺ کی غلامی کا طوق اپنی گردن میں اٹھاتی ہے اور خوشخبری ہے اس دل کے لئے جو اس کے حضور تک پہنچ گیا اور اس سے جاملا اور اس کی محبت میں فنا ہو گیا۔اے اس زمین کے رہنے والو! جس پر محمد مصطفی ﷺ کے قدم پڑے اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، تم سے راضی ہو اور تمہیں خوش رکھے۔ تمہارے بارہ میں میری رائے بہت بلند ہے اور میری روح میں صلى الله عروسه صلى الله تم سے ملاقات کے لئے پیاس ہے۔ اے اللہ کے بندو! میں تمہارے ملک اور تم لوگوں کی برکات دیکھنے کا بہت شوق رکھتا ہوں تا کہ میں خیر الوری ﷺ کے قدموں کے پڑنے کی جگہ کی زیارت کروں اور اس مٹی کو اپنی آنکھوں کا سرمہ بناؤں اور اس کی بھلائی اور اس کے اچھے لوگوں کو دیکھوں اور اس کے نشانات اور علماء سے ملوں اور میری آنکھیں اس ملک کے اولیاء اور بڑے بڑے غزوات کے مقامات کو دیکھ کر ٹھنڈی ہوں۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے تمہاری زمین کا دیکھنا نصیب کرے۔ اور