خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 266
خطبات طاہر جلد 17 266 خطبہ جمعہ 17اپریل 1998ء سے یہ خوستیں ہیں جو مسلمانوں کو کبھی نصیب نہیں ہوئیں، جو آنحضرت صلی السلام کے زمانہ میں مسلمانوں کی یہ صورتوں سے عنقا تھیں ۔ نام و نشان نہیں تھا ان صورتوں کا ، اس کردار کا جو تم لوگ کر رہے ہو جس کی وجہ ملی چہروں پر سیاہی کی جا رہی ہو۔ قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكَ مَثْوبَةً عِنْدَ اللهِ ان سے کہہ دو کہ کیا تمہیں میں اس سے بھی زیادہ ایک ناپسندیدہ بات نہ بتاؤں جو اللہ کے نزدیک بہت ہی بری ہے۔ مَنْ لَعَنَهُ اللهُ وَ غَضِبَ عَلَيْهِ وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوتَ أُولَئِكَ شَرَّ مَكَانًا وَ أَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ - (المائدہ: (61) تم کس بات کا انتظار کر رہے ہو۔ ان حرکتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی السلام کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے غیر انسانی حرکتیں ، جانوروں سے گری ہوئی حرکتیں ، بندروں سے بھی گندی حرکتیں ، سؤروں سے بھی گندی حرکتیں ۔ یہ اللہ فرما رہا ہے اس پہ جتنا مرضی غصہ کرنا ہے کر لو۔ اس کا انتظام تو تم ہم سے ہی لو گے کہ ہم سؤر ، بندر کیسے بنا دئے گئے مگر اللہ اس انتقام سے بچائے گا لیکن یہ الفاظ اللہ تعالیٰ کے ہیں ، قرآن کریم فرما رہا ہے کہ ہم تمہیں موجودہ فسق و فجور کی حالت سے بدتر حالت کی نشان دہی نہ کریں جس کی طرف تم بڑھ رہے ہو ۔ لازم ہے کہ تمہاری یہ صورتیں بالآخر ظاہر ہو جائیں بلکہ یقینا ہے کہ ظاہر ہو چکی ہیں ۔ مَنْ لَعَنَهُ اللهُ وہ فاسق فاجر جو رسول اللہ صل الا السلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور آپ صلی الا السلام کے دین کو بگاڑتے ہیں ان پر اللہ کی لعنت ۔ اب بے شک لعنت کا مضمون دیکھ لوکس پر پڑ رہی ہے۔ تم پر یا ہم پر تم ایک دو ملکوں میں سمٹے ہوئے اپنی برتری کے فخر کر رہے ہو اور سمجھتے ہو کہ تم بڑے زور والے ہو لیکن کسی چیز کا زور ہے۔ سوائے جھوٹ ، فساد، فسق و فجور کے کوئی زور ہے ہی نہیں تمہارا۔ اور احمدیت دنیا کے ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اور سب جگہ وہی تعلیم ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی شمالی سلام کی تعلیم ہے۔ تو یہ لعنت ہے خدا کی کہ خدا تعالیٰ کے پاک رسول حضرت محمد رسول اللہ صلی السلام کی تعلیم ایک سو ساٹھ سے زائد ملکوں میں پھیل رہی ہو اور جو بھی اس کو اختیار کرے وہ نیک ہو رہا ہو ، وہ اپنی بدیاں چھوڑ رہا ہو اور نیکیاں اختیار کر رہا ہو۔ تمہارے نزدیک یہ لعنت ہے؟ اگر یہ ہے تو ہمارے نزدیک وہی لعنت ہے جس کا اللہ ذکر فرما رہا ہے۔ سارے ملک میں فساد برپا ہو ، قیامت آئی ہو، نہ بچوں کی عزت محفوظ ، نہ عورتوں کی عزت محفوظ ، ڈاکے عام ہوں، پولیس ڈاکوں میں مددگار ہو اور کسی جگہ کہیں امن کا نام و نشان نہ ہو ، یہ لعنت نہیں ہے؟ اگر یہ فضل اللہ ہے تو تمہیں یہ فضل مبارک ہو۔