خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 265 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 265

خطبات طاہر جلد 17 265 خطبہ جمعہ 17 اپریل 1998ء ان باتوں کی وجہ سے غصہ آتا ہے تو سوچوکس پر غصہ آرہا ہے جو پہلے یہ باتیں کیا کرتا تھا جس کی باتیں ہی آگے دوہرائی جا رہی ہیں ۔ تم مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت محمد رسول اللہ صلی علم الکلام سے جدا کر ہی نہیں سکتے ۔ جتنا انتظام کی کوشش کرو گے اتنا ہی رسول اللہ صلی السلام کی تعلیمات سے انتقام لینے کی کوشش کرو گے۔ اتنا واضح کھلا ہوا مضمون ہے یہ جاہل سمجھتے نہیں ، دیکھتے نہیں ، سنتے ہیں تو ان سنا کر دیتے ہیں ۔ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَ أَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ اس نے ان کی ساری قلعی کھول دی ۔ فرمایا تم جو انکار کرنے والے ہو، جو ہم سے غصہ کر رہے ہو کہ پہلی باتیں کیوں مان رہے ہیں تمہیں اپنی یہ شکل نظر نہیں آ رہی کہ تم فاسق لوگ ہو۔ حضرت محمد رسول اللہ صلی السلام کی جو تعلیمات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی جماعت میں جاری کرنا چاہتے ہیں وہ تمہاری سوسائٹی سے اس طرح اٹھ گئی ہیں جس طرح پرندہ گھونسلے کو چھوڑ دیتا ہے۔ سارا ملک فسق و فجور میں مبتلا ہے۔ جتنے بڑے علماء، اتنے بڑے فاسق فاجر ، جھوٹ بولنے والے، گند اچھالنے والے، بغیر جھوٹ کے ان کا گزارہ نہیں ہے۔ بچہ کا ماں کے دودھ کے بغیر تو گزارہ ہو جاتا ہے کیونکہ وہ مصنوعی دودھ پی لیتا ہے مگر یہ بد بخت، بد نصیب لوگ ایسے ہیں کہ ان کا جھوٹ کے بغیر گزارہ ہی نہیں ہے۔ سارے پاکستان کے علماء کے بیانات دیکھ لیں جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔ کبھی کچھ کہتے ہیں ، کبھی کچھ کہتے ہیں کبھی کسی کی طرف دوڑے پھرتے ہیں نواز شریف کو چھوڑا بے نظیر کی طرف دوڑ پڑے، بے نظیر سے دوڑے تو نواز شریف کے قدموں میں گر گئے ۔ ان کو دنیا کا سہارا اور جھوٹ کا سہارا ہے۔ یہ صورت حال خدا تعالیٰ نے کس طرح کھول دی ۔ أَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ تم دیکھتے نہیں انتقام لے رہے ہو ایسی جماعت سے جو محمد رسول اللہ صل الا السلام کی باتوں پر عمل کر رہی ہے اور کوشش کر رہے ہو اُن کو ان باتوں سے ہٹانے کی اور اس بات کا ثبوت کہ تم محمد رسول اللہ صلی الا السلام کی طرف منسوب ہو ہی نہیں سکتے یہ ہے کہ تمہارا عمل گندہ ہے، تم فاسق لوگ ہو۔ کیا رسول اللہ صلی السلام کی طرف منسوب ہونے والوں کی یہ تعریف قرآن کریم نے فرمائی ہے؟ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةً (الفتح: 30) یہ تو پڑھ کے دیکھو۔ آنحضرت صلی الٹا الہ سلم کے ساتھ کون مرد ہیں جن کو خدا نے تعریف کے ساتھ یاد کیا ہے تمہاری شکلوں پر یہ آیت پوری اترتی ہے؟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ خود کبھی دل میں ڈوب کر غور کر کے دیکھو کہ رسول اللہ صلی السلام کے زمانہ میں تمہاری صورتیں ہوتیں تو کیا ہوتیں ،