خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 729 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 729

خطبات طاہر جلد 15 729 خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء ہر احمدی مسلمان کو بد دیانتی کے خلاف مستعد ہو جانا چاہئے ۔ ( خطبه جمعه فرموده 20 ستمبر 1996 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ پھر فرمایا : یہ آیات کریمہ جو سورۃ الزمر کی نمبر ۵۴ اور نمبر ۵۵ آیتیں ہیں۔ ( ان کا ترجمہ پیش کرنے سے اور ؟ پہلے میں گزشتہ خطبہ میں جو آیت تلاوت کی گئی تھی اس کے حوالے کی درستی کا اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ سورۃ یونس کی آیت پچیس تھی لیکن لکھنے والے نے غلطی سے سورہ الرعد لکھ دیا تھا تو میں نے بھی جو لکھا تھا وہی پڑھ کے سنا دیا۔ آیت تو وہی تھی مگر صرف سورۃ کا حوالہ تھا آیت کا نمبر بھی وہی ہے یعنی پچھیں نبر مگر رعد کی بجائے اس کو یونس سمجھیں اب یعنی جس نے بھی حوالہ دیکھنا ہو وہ یونس میں سے حوالہ دیکھے۔) یہ دو آیتیں جو تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا توان سے کہہ دے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ اَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ اپنی