خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 32
خطبات طاہر جلد 15 32 خطبہ جمعہ 12 جنوری 1996ء نجات کے لئے کوشش شروع کر دیں عَزَّرُوهُ وَنَ وهُ وَنَصَرُوهُ وہ اس کو طاف وہ اس کو طاقت پہنچاتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں اس کی نصرت کرتے ہیں ۔ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ اور اس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا اتارا گیا ہے یعنی کتاب۔ پس بارہا اس سلسلہ مضامین میں میں نے جو آپ کو متوجہ کیا ہے کہ نور کی حیثیت سے حضرت اقدس محمد مصطفی اور کتاب میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا اس لئے کہ کتاب جو کچھ کہتی ہے اسے محمد نے اپنا لیا اور اس لئے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا نور اپنی ذات میں نور ہونے کے باوجود بنی نوع انسان پر ہدایت کے لئے نہیں چمکا جب تک کہ وہ کتاب نہ نازل ہو گئی جس میں نور تک پہنچانے کے لئے تمام تفاصیل موجود تھیں، ہر قسم کے احکامات موجود تھے۔ یہ ہے مضمون جسے نُورٌ عَلَى نُورٍ (النور: 36) کہا گیا ہے۔ اس لئے نُورٌ عَلَى نُورٍ کہہ کے محض خالی تصور میں ایک نشے کی حالت پیدا نہ کیا کریں کہ آہا ہا ! رسول الله ﷺ نُورٌ عَلَى نُورٍ ہیں جب کہ کچھ بھی آپ کو پتا نہیں کہ مطلب کیا ہے۔ صرف عظمت کے خیال سے اپنے دل کو مطمئن نہ کیا کریں سمجھنے کی کوشش کریں کہ عظمت ہے کیا، نُورٌ عَلَی نُور کہتے کس کو ہیں۔ جب آپ سمجھیں گے تو آپ حیران ہو جائیں گے یہ دیکھ کر یا آپ کا دل بلیوں اچھلنے لگے گا یہ معلوم کر کے کہ یہ تو وہ نور ہے جس تک پہنچنے کے لئے میں بنایا گیا ہوں ۔ جو میری ہدایت کرے گا خود اپنے نور کی طرف۔ سارا سفر کروا کے آخر کہاں پہنچادے گا وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةَ اس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا گیا یعنی قرآن کریم اولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی وہ لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔ ہیں جو اب آپ یہاں ترتیب پر بھی غور فرمائیے فَالَّذِینَ آمَنُوا بِہ پہلے ایمان پھر اس کو صلى الله طاقت پہنچانا ۔ ایمان لا کر خالی بیٹھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ جو ایمان لاتا ہے کہتا ہے جی میں ایمان لے آیا ہوں کافی ہو گیا۔ صرف ایمان لا کر عمل کرنا بھی نہیں، ایمان لا کر محمد رسول اللہ ﷺ کے مقاصد کو تقویت پہنچانا یہ پہلی شرط رکھی ہے ایمان کے بعد وَ نَصَرُوہ اور ہر طرح سے اس کی مدد کرنا۔ اس کے بعد فرمایا وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِی پھر وہ نور کی پیروی کرتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اتباع نور ممکن نہیں ہے کہ محض ایمان سے حاصل ہو جائے۔ تم نور کی پیروی کرنے والے خدا کے حضور اس وقت لکھے جاؤ گے جب تم اپنی تمام تر طاقتیں جو کچھ تمہیں نصیب ہوئی ہیں محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کے رستے