خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 285 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 285

خطبات طاہر جلد 15 285 خطبہ جمعہ مورخہ 12 را پریل 1996ء میں خود چھلانگ مارنے کے لئے لیکے اور پیروی کرے اور آوازیں دے کہ آؤ ہمیں ختم کرو ہم ابھی باقی ہیں اور حیرت انگیز رعب ہے جو ان کے دلوں پر چھا گیا، وہ واپس نہیں لوٹ سکے، حملہ نہیں کر سکے۔ جانتے تھے کہ یہی وہ ہیں جن کو کل ہم نے مار مار کر ان کی ساری طاقت کے پر خچے اڑا دیئے تھے۔ اب وہی زخمی ، مارے ہوئے، کوٹے ہوئے جن میں کوئی نیا آدمی شامل نہیں، کچھ بھی کمک نہیں ہے، تعداد میں کم ہوئے ہوئے پہلے سے اور طاقت میں کم یعنی زخموں سے چور وہ پیچھا کر رہے ہیں اور بیٹھتے ہیں وہ ایک جگہ غور کرتے ہیں فیصلے ہوتے ہیں کہ کیوں نہ اب ان پر حملہ کر کے ان کو ختم کر دیا جائے لیکن توفیق نہیں ملتی ۔ یہ خدا بتانا چاہتا ہے کہ میرے ہی امر کا کام ہے کہ وہ تمہیں طاقت بخشے ۔ میرا ہی امر ہے جو تمہاری پشت پناہی کرتا ہے۔ میرا ہی امر ہے جو تمہیں دشمن کے غلبے سے بچاتا ہے اور تمہاری اقلیت کو بڑی بڑی طاقتوں پر غالب کر دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا معمہ ہے جو آج تک مستشرقین حل نہیں کر سکے۔ سر ٹکراتے ہیں ، ان کی وہ عبارتیں وہاں پڑھیں ، شروع میں تو بڑے فخر کی عبارتیں ہیں کہ اس طرح پھر کافروں نے مار مار کے اڑا دیا مسلمانوں کو یہ حال ہو رسول اللہ ﷺ کا یہ حال ہوا، فلاں کا یہ حال ہوا ، ورہ میں پناہ لینی پڑی اور جب آگے چلتے ہیں تو پاؤں اکھڑ جاتے ہیں۔ عقل پہ لگتا ہے لزرہ طاری ہو گیا ہے۔ کئی ایک نے سوال اٹھایا کہ کیا ہو گیا تھا ان کو، بڑے بڑے دانشور بنے پھرتے تھے کیوں نہیں پلٹے اور ایک دفعہ صفایا کر دیا ہمیشہ کے لئے ہم اسلام سے نجات پا جاتے ۔ وہ تھے کون؟ کیونکہ خدا کا امر تھا جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی پشت پناہی کر رہا تھا اس لئے آپ کی یعنی زندہ روحانی جماعتوں کی طاقت کا راز امر الہی میں مضمر ہے یہاں سے آپ ملے تو آپ کا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا اور پھر سارے اندھیرے آپ کو گھیر لیں گے کیونکہ جب امر الہی سے واسطہ ٹوٹتا ہے تو ہزار قسم کے دوسرے امر سر اٹھاتے ہیں اور ایک کی غلامی سے نکل کر آپ کو اربوں کی غلامی اختیار کرنی پڑتی ہے لا متناہی خدا اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں نفس کا اللہ بناتے ہی ایک اللہ نہیں رہتا بلکہ ہر چیز معبود بن جاتی ہے۔ اس کو سیاست میں دیکھیں۔ اس کو تجارت اور اقتصادیات میں دیکھیں۔ اس کو معاشرتی امور میں دیکھیں۔ ہر پہلو سے ہمیشہ آپ کو تمام اندھیروں کی جڑ اس امر الہی سے انحراف میں نظر آئے گی۔ اس وقت جب اپنی خواہش کو معبود بنالیں گے۔ یہ جتنی بے راہروی ہورہی ہے، عورتوں پر ظلم ہورہے ہیں، بچوں