خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 282
خطبات طاہر جلد 14 282 خطبہ جمعہ 21 اپریل 1995ء ہیں۔ نے نہ کبھی دیکھی نہ کبھی سنی اسمه یحیی (مریم :(8) اس کا نام خدا نے بیٹی رکھا اور فرمایا ایسا نام ہے کہ جیسے تیری دعا بے مثل تھی ویسے یہ نام بھی بے مثل عطا کیا جا رہا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کے اوپر ظن رکھنا اور صحیح ظن رکھنا یہ دراصل حسن ظن رکھنے کے مترادف بات ہے، ایک ہی بات کے دو معنے ہیں۔ کیونکہ اسماء حسنی ہیں اس کے ۔ تمام اسماء حسین ہیں تمام صفار مفات دمت اور خوب دلکش اور خوبصورت پس جب میں کہتا ہوں حسن ظن ، تو یہ مراد نہیں ہے کہ ہم بعض دفعہ کسی آدمی پر وہ برا بھی ہو تو حسن ظن کر لیتے ہیں کہ اچھا ہوگا ۔ حسن ظن کے سوا کوئی ظن خدا پر ہو ہی نہیں سکتا اور اگر ہو گا تو پھر غلط ہوگا ۔ اس لئے اسماء حسنی نے بتادیا کہ صرف حسن ظن ہی اس پر چل سکتا ہے اور کوئی ظن اس پر چل ہی نہیں سکتا اور جب حسن ظن ہوگا تو اللہ اسی حسن اور اسی شان کے ساتھ آپ پر جلوہ گر ہوگا ۔ اسی طرح آپ سے حسن سلوک فرمائے گا اور جہاں ظن میں کبھی آگئی، اللہ کج تو نہیں ہو سکتا لیکن اس سے سلوک میں اسی حد تک فرق ڈال دیتا ہے اور یہ معنی ہے انا عند ظن عبدی بھی کہ میں اپنے بندے کے ظن کے مطابق ہو جاتا ہوں ۔ اب اس سلسلے میں جہاں آگے بڑھنا ، قریب ہونا ، دور ہٹنا ، دوڑنا ٹھہرنا یہ ساری مثالیں جو بیان فرمائی گئی ہیں ، یہ اس پس منظر میں سمجھیں تو آپ کے لئے کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہوگی ۔ آپ فرماتے ہیں جہاں بھی وہ میرا ذکر کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں یعنی فاصلہ ہی کوئی نہیں ہے۔ یہ جو بیان فرمایا ہے یہ ایک بہت ہی اہم حکمت کی بات ہے۔ آئندہ حدیث کوسمجھنے کی چابی اس بات میں الله ہے۔ اب آنحضرت ﷺ کی عارفانہ شان اس بات سے ظاہر ہوتی ہے جو بات بیان کرنا چاہتے۔ تھے ہو سکتا تھا کہ کسی کو اس سے غلط فہمی ہو جائے اس لئے پہلے غلط نہی کے دروازے بند کئے ہیں پھر آگے چلے ہیں ۔ پہلے فرمایا کہ جب وہ میرا ذکر کرتا ہے یا د رکھو میں ساتھ ہوتا ہوں ۔ میرے درمیان اور مخلوق کے درمیان کوئی فاصلہ ہے ہی نہیں لیکن اب جو فاصلے کی باتیں کروں گا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کہیں ہوں اور کہیں نہیں ہوں۔ چنانچہ فرمایا میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ خدا کی قسم خدا تعالیٰ اپنے بندے کی تو بہ پر اتنا خوش ہوتا ہے کہ اتنا خوش وہ شخص بھی نہیں ہوتا جسے جنگل بیابان میں اپنی بن گمشدہ اونٹنی مل جائے ۔ اب آپ یہ دیکھیں کہ خوش ہوتا ہے“ کا حوالہ ایک ایسے وجود کے تعلق میں