خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 307
خطبات طاہر جلد 13 307 خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل 1994ء طاقتو ر امامت محمد ﷺ صلى الله کی غلامی میں ہے اس کے علاوہ کوئی امامت نہیں۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اسلوب محمدؐ سے سیکھیں۔ ( خطبه جمعه فرموده 29 را پریل 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (الحجرات : 14) پھر فرمایا :۔ آج کے جمعہ کے لئے بھی کچھ اعلانات ہیں اور دعا کی درخواستیں ہیں ان کے ذکر کے بعد پھر انشاء اللہ اسی مضمون کو آگے بڑھائیں گے جس مضمون پر خطبات کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جماعت ہائے احمد یہ یوگنڈا کا جلسہ سالانہ آج 29 راپریل سے شروع ہو رہا ہے اور جلسے کے اختتام پر یعنی یکم مئی کو ان کی مجلس شوری بھی منعقد ہو گی ۔ کل سے جماعت ہائے احمد یہ تنزانیہ اور جماعت احمد یہ سپین کی مجالس شوری بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر اہتمام 38 ویں تربیتی کلاس آج 29 راپریل سے شروع ہے، 13 مئی تک جاری رہے گی ۔ لجنہ اماءاللہ پاکستان کے زیر اہتمام بچیوں کی ایک